ایمسٹرڈیم میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج کرنے والے متعدد مظاہرین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کے دارالحکومت کے نواحی علاقے میں احتجاج کرنے والے نوجوانوں نے ایک ٹرام پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ گزشتہ ہفتے اسرائیلی فٹ بال کلب کے تماشائیوں پر حملے کے بعد سے یہاں کئی دنوں سے کشیدگی عروج پر ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ٹرام پر آتش بازی سے حملہ کیا جا رہا ہے اور اس کی کھڑکیوں کو توڑ دیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ٹرام میں لگی آگ کو فوری طور پر بجھادیا گیا اور پولیس نے متعدد گرفتاریوں کے بعد مظاہرین کو منتشر کردیا۔ ڈچ حکام کا کہنا ہے کہ وہ پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
Source: social media
فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہیں تھاما
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات
ملائیشین وزیراعظم نے امریکی و مغربی رویے کو منافقانہ قرار دیدیا
صدر ٹرمپ کا تانبے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
’قید میں زندگی کیسی ہوتی ہے،‘ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی کی یادداشتیں امریکہ میں
عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
سعودی ولی عہد سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
فرانسیسی صدر کے دورۂ برطانیہ پر کیٹ مڈلٹن خصوصی توجہ کا مرکز کیوں؟
ٹرمپ انتظامیہ کو ملازمین کی چھانٹیوں کی اجازت مل گئی
امریکا، ایئرپورٹ پر جوتے اتارکر سیکیورٹی اسکریننگ سے گزرنے کی پالیسی ختم