چین میں تیز رفتارگاڑی نے درجنوں لوگوں کو کچل دیا جس سےکم ازکم 35 افرادہلاک اور 43 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گاڑی سے لوگوں کے کچلے جانےکا واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں پیش آیا۔ واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بج کر 48 منٹ پر پیش آیا۔ چینی پولیس نے گاڑی کے 62 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس نے حادثے کے بعد چھریوں کے وار کرکے خود کو زخمی کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور اپنی طلاق کے بعدناخوش تھا۔ پولیس کے بقول ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مذکورہ شخص نے طلاق کے بعد جائیداد کے تصفیے کے فیصلے کا غصہ شہریوں کو کچل کر نکالا۔ واقعے کے وقت اسٹیڈیم میں لوگوں کے کم از کم 6 گروپس چہل قدمی اور ورزش کر رہے تھے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کیا ہے۔
Source: social media
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز