سیئول: جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کو جام کرنے کے لیے مسلسل سسٹم پر حملے کررہا ہے جس کے باعث متعدد شپس اور سویلین ائیر کرافٹ کے آپریشنز میں خلل پیدا ہوا ہے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے خبردار کیا ہےکہ شمالی کوریا کے جی پی ایس سگنل جام کرنے کی کوششوں کے دوران مغربی ساحلی علاقے میں شپس اور ائیرکرافٹ آپریشنز میں احتیاط برتی جائے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹس چیفس نے کہا کہ شمالی کوریا ہیجو اور کیسونگ کے علاقوں میں جی پی ایس جیمنگ اٹیک کررہا ہے جس کے باعث متعدد چھوٹے بڑے بحری جہاز اور سویلین ائیرکرافٹس کو اپنے آپریشنز جاری رکھنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ جنوبی کوریا کے عسکری حکام نے شمالی کوریا سے فوری طور پر جی پی ایس جیمنگ اٹیک بند کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسا نہ کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو اپنے عمل کا جواب دینا ہوگا۔ جنوبی کوریا کے حکومتی عہدیداران نے دعویٰ کیا کہ 29 مئی سے 2 جون کے درمیان تقریباً 500 جہاز اور سیکڑوں شپس کو شمالی کوریا کی مداخلت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام نے کہا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن باڈی کو بھی شکایت کی گئی جب کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن نے بھی شمالی کوریا کو اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی۔
Source: social media
تہران باور کرا چکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا : عراق
غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ معطل
ایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے ٹرام جلادی
الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار کملا ہیرس بائیڈن کے ساتھ نمودار
چین: طلاق سے ناخوش ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو سزا سنادی گئی
تھائی پولیس نے اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا، اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع
خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی
کمسنوں پر جنسی تشدد کا معاملہ، چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری بلآخر مستعفی
عالمی تنظیموں نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام قرار دیدیا
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد