International

لبنان پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی بمباری جاری، شہداء کی تعداد 3100 سے تجاوز کرگئی

لبنان پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی بمباری جاری، شہداء کی تعداد 3100 سے تجاوز کرگئی

لبنان پر دہشتگرد صہیونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 3100 سے زائد شہید اور 13 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ لبنانی وزارت صحت نے صہیونی حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک بیروت اور دیگر شہروں پر صہیونی حملوں کی وجہ سے 3136 شہری شہید ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں قائم صحت کے مراکز اور امدادی تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق 13979 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی حکومت نے حملہ کرکے مزید 28 شہریوں کو شہید اور 43 کو زخمی کردیا ہے۔ مشرقی علاقے البقیع میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کیے گئے تازہ فضائی حملوں میں مزید 31 افراد شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ حزب اللہ کے خلاف اسرائیل نے اپنے فضائی حملوں کو تیز کر دیا ہے، ہفتے کو لبنان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 31 افراد شہید ہو ئے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے پہلے Baalbek-Hermel کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 20 افراد شہید ہوئے،اس کے علاوہ Knaissseh نامی علاقے میں کیے گئے حملے میں 11 افراد جان سے گئے۔ اس حملے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ادھر اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے لبنان میں حزب اللہ کے دہشت گردانہ ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دہشت گرد، آپریشنل اپارٹمنٹ اور اسلحے کے ذخیرے کے مقامات کو تباہ کیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments