International

ہم نے ایک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

ہم نے ایک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ

ایران کےایک رکن پارلیمنٹ احمد نادری نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے شاہرود شہر سے بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں اس دعوے کی تصدیق کی اور لکھا کہ "ان کا دعویٰ ہے کہ ایران نے شاہرود شہر سے ایک بین البراعظمی میزائل لانچ کیا۔ جی ہاں، یقیناً یہ کوئی نیا واقعہ نہیں ہے، کیونکہ ڈیٹرنٹ میزائلوں کی تیاری میں ہمارا فوجی راستہ مستقل اور جاری ہے"۔ لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کو جو زیادہ سے زیادہ ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جلد ہی جوہری تجربہ کرنا چاہیے اور اس کا باضابطہ اعلان کرنا چاہیے"۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ اکتوبر میں 39 ارکان پارلیمنٹ نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں انہوں نے "ڈیٹرنس حاصل کرنے کے لیے جوہری ہتھیار بنانے کے حوالے سے ایران کے فوجی نظریے کو تبدیل کرنے" کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے ضروری صلاحیتیں فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ یہ مطالبات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب تہران اب بھی اپنی سرکاری موقف میں دعویٰ کرتا ہے کہ وہ سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے فتوے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہ کرنے کا پابند ہے۔ تاہم عالمی سطح پر ایران کے اس دعوے کو شبے کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments