وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کے روز نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیموکریٹ کی ملاقات اوول آفس میں ہوگی۔ عہدے سے سبکدوش ہونے والے اور منصب پر فائز ہونے والے صدور کے درمیان اس قسم کی ملاقات کو روایت کا حصّہ سمجھا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے روایت سے ہٹ کر 2020 کے صدارتی انتخابات میں ہارنے کے بعد بائیڈن کو ملاقات کی دعوت نہیں دی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 20 جنوری 2021 میں افتتاحی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ تاہم وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر تقریب میں شرکت کریں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے ’مستقبل قریب‘ میں وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی دعوت دی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ترجمان وائٹ ہاؤس کے حوالے سے بتایا تھا کہ صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن انداز میں منتقلی کے عزم کا اظہار کیا اور ملک کو اکٹھا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ جو بائیڈن نے نائب صدر کملا ہیرس سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں صدارتی انتخاب کے لیے تاریخی مہم چلانے پر مبارک باد دی۔ امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس نے بھی ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کر کے صدارتی الیکشن میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق نائب صدر کے ایک معتمد نے بتایا کہ ڈیموکریٹ امیدوار نے ڈونلڈ ٹرمپ سے پرامن اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے انچارج سٹیون چیونگ کا کہنا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے الیکشن مہم ختم ہونے کے بعد قوم میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ بیان کے مطابق نومنتخب امریکی صدر نے صدارتی مہم کے دوران کملا ہیرس کی استقامت اور پروفیشنلزم کو سراہا۔
Source: social media
تہران باور کرا چکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا : عراق
غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ معطل
ایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے ٹرام جلادی
الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار کملا ہیرس بائیڈن کے ساتھ نمودار
چین: طلاق سے ناخوش ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو سزا سنادی گئی
تھائی پولیس نے اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا، اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع
خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی
کمسنوں پر جنسی تشدد کا معاملہ، چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری بلآخر مستعفی
عالمی تنظیموں نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام قرار دیدیا
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد