International

اسرائیل کا زیر محاصرہ غزہ میں قحط کے خطرے کو ماننے سے انکار

اسرائیل کا زیر محاصرہ غزہ میں قحط کے خطرے کو ماننے سے انکار

اسرائیل نے گلوبل فوڈ سیکورٹی کے ماہرین کی طرف سے کیے گئے انتباہ کو مسترد کر دیا ہے۔ گلوبل فوڈ سیکیورٹی کے ماہرین کی طرف سے انتباہ کیا گیا تھا کہ غزہ جہاں اسرائیلی محاصرہ مسلسل جاری ہے اور جنگ بھی 14 ویں ماہ میں داخل ہو چکی ہے۔ اس کے شمالی حصوں میں بطور خاص قحط کا خطرہ ہے۔ اس طرح کی وارنگ کئی بار اقوام متحدہ اور اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یا انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں کی طرف سے بھی دی جا چکی ہیں۔ نیز بار بار مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانی بنیادوں پر خوراک، پانی اور دیگر انتہائی بنیادی اشیائے ضروریہ کی ترسیل ممکن بنانے کے لیے اقدامات کرے اور محاصرہ ختم کرے۔ لیکن اسرائیل نے ہمیشہ ان انتباہات کو نظر انداز کیا ہے اور غزہ کے لیے آنے والی انسانی بنیادوں پر امداد کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ اب کی بار اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر غزہ کے بے گھر اور جنگ زدہ زیر محاصرہ عوام کو قحط اور بھوکوں مرنے سے بچانے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق ' گلوبل فوڈ سیکیورٹی' کے اس انتباہ کو جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بد قسمتی سے اس گروپ کے تحقیق کاروں نے جانبدارانہ اعدادوشمار پر بھروسہ کیا ہے۔ ان ذرائع کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ وہ اپنے منفی مفادات اور اہداف کے لیے اس طرح کی معلومات جمع کرتا ہے۔ قحط کو غیر جانبداری سے مانیٹر کرنےوالی کمیٹی ' ایف آر سی ' نے جمعہ کے روز ایک الرٹ جاری کیا تھا جو غزہ کے شمالی حصوں میں قحط کے بڑے خطرے کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس لیے اس گروپ نے اپیل کی تھی کہ اس قحط کو روکنے کے لیے فوری اقدمات کرنے کی ضرورت ہے۔ تاکہ بڑی تباہی کی صورت حال سے غزہ کے لوگوں کو بچایا جا سکے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امدادی سامان پہنچانے کی کوششیں تیز کر رکھی ہیں۔ نیز جمعہ کے روز سے ایک اضافی راہداری بھی کھولی ہے۔ بیان کے مطابق پچھلے دو ماہ کے دوران 3900 ٹرک غزہ میں امدادی سامان لے کر داخل ہوئے ہیں۔ جن پر مجموعی طور پر 840000 ٹن خوراک غزہ میں پہنچی ہے۔ جبکہ 700 ٹرک ابھی منتظر کھڑے ہیں کہ وہ سامان تقسیم کر سکیں۔ واضح رہے اسرائیل کے ان دعوؤں کے باوجود غزہ کی انسانی صورت حال پر نظر رکھنے والے ناقدین کا کہنا ہے شمالی غزہ میں بھوک اور قحط کا ماحول ہے۔ اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکہ نے بھی اسرائیل کو اسی ضمن میں ڈیڈ لائن دے رکھی ہے کہ انسانی بنیادوں پرغزہ میں کھانے پینے سے متعلق امدادی سامان کی ترسیل کو فوری طور پر بہتر کیا جائے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments