غزہ میں مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے۔ گزشتہ صبح سویرے سے رات گئے تک اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی، نصیرات اور بیت لاہیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا، مغربی کنارے میں بھی 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔ غزہ میں اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے کر شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 43 ہزار 508 ہوگئی۔ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ادھر اسرائیلی فوج کے لبنان میں حملوں سے 24 گھنٹوں میں 52 شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان سے فائر کیے گئے 2 ڈرون گرانے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کی نباتیہ اور طائر کے علاقوں میں بمباری سے طبی عملے کے رکن سمیت 3 شہری شہید ہوگئے۔ دوسری جانب جوابی کارروائی کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی رمات ڈیوڈ بیس، حیفہ میں نیول بیس اور فوجی ہوائی اڈاے کو نشانہ بنایا۔
Source: social media
تہران باور کرا چکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا : عراق
غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ معطل
ایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے ٹرام جلادی
الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار کملا ہیرس بائیڈن کے ساتھ نمودار
چین: طلاق سے ناخوش ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو سزا سنادی گئی
تھائی پولیس نے اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا، اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع
خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی
کمسنوں پر جنسی تشدد کا معاملہ، چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری بلآخر مستعفی
عالمی تنظیموں نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام قرار دیدیا
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد