امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا کیس کھلنے کے بعد کچھ تفصیلات منظر عام پر آئیں ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ تنظیم نے مزید بتایا کہ مین ہٹن نیویارک کی ایک عدالت میں دائر کی جانے والی درخواست کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکہ میں موجود اپنے ایک کارکن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی مانیٹرنگ اور پھر قتل کرنے کی ہدایات دی۔ امریکی محکمہ انصاف نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ ایک افغان شہری پر ایران کی پاسداران انقلاب کور کے ساتھ مل کر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے سلسلے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ 'فرہاد شکیری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا تھا کہ اسے ایک منصوبہ دیا گیا تھا کہ سات اکتوبر 2024 کو ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنا تھا۔ امریکی محکمے کے مطابق 51 سالہ ایرانی شہری پاسداران انقلاب کور کا اثاثہ ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہ پاسداران انقلاب کی دی گئی ٹائم لائن کے مطابق ٹرمپ کو قتل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا۔ شکیری نے بچپن میں امریکہ کے لیے ہجرت کی تھی اور مبینہ طور پر 2008 میں اسے ایک ڈکیتی میں ملوث ہونے کے جرم کے بعد ملک بدر کر دیا گیا تھا۔ پراسیکیوٹرز نے محکمہ انصاف کو بتایا یے کہ شکیری مفرور ہے اور امکان ہے کہ وہ ایران میں ہے۔ تاہم ان کے وکلاء نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔
Source: social media
تہران باور کرا چکا ہے کہ وہ ہماری سرزمین سے اسرائیل پر حملہ نہیں کرے گا : عراق
غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک
فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیلی رکن پارلیمنٹ معطل
ایمسٹرڈیم میں پھر ہنگامے، فلسطین کے حامی مظاہرین نے ٹرام جلادی
الیکشن میں شکست کے بعد پہلی بار کملا ہیرس بائیڈن کے ساتھ نمودار
چین: طلاق سے ناخوش ڈرائیور نے درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھادی، 35 افراد ہلاک
پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے والے اہلکار کو سزا سنادی گئی
تھائی پولیس نے اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کا خدشہ ظاہر کر دیا، اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع
خبردار کرنے کے بعد بیروت کے مضافاتی علاقے پر اسرائیلی بمباری
اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کی تیل کی تنصیبات پر حملے کی دھمکی دیدی
کمسنوں پر جنسی تشدد کا معاملہ، چرچ آف انگلینڈ کے آرچ بشپ آف کینٹبری بلآخر مستعفی
عالمی تنظیموں نے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام قرار دیدیا
خاتون اول ناراض ہیں، میلانیا نے وائٹ ہاؤس میں جل سے ملنے سے انکار کر دیا
سابق فوجی اور ٹی وی میزبان امریکا کے وزیر دفاع نامزد