چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے ٹیسلا کے بانی ایلون مسک پر ان کے اس سائبر ٹرک کو ناکارہ بنانے کا الزام لگایا ہے جو انہوں نے گذشتہ ماہ ایلون مسک سے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ رمضان قادروف، جنہوں نے 17 سال سے آہنی گرفت سے چیچنیا پر حکمرانی کی ہے، نے اگست میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ الیکٹرک گاڑی میں گھومتے ہوئے دکھائی دیے اور اس کی چھت پر مشین گن لگی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ قادروف نے دعوی کیا کہ انہیں یہ گاڑی ایلون مسک سے ملی، تاہم ٹیسلا کے مالک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے جھوٹ قرار دیا۔ "اب، حال ہی میں 47 سالہ قادروف نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "مسک نے سائبر ٹرک کو دور سے غیر فعال کر دیا ہے۔" انہوں نے کہا "ایلون مسک کے لیے یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔ وہ اپنے دل کی گہرائیوں سے مہنگے تحائف دیتا ہے اور پھر انہیں دور سے بند کر دیتا ہے۔" سائبر ٹرک ایک الیکٹرک پک اپ ٹرک ہے جس کی پہلی بار امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے 2019 میں پچھلے سال پروڈکشن میں جانے سے پہلے نقاب کشائی کی تھی۔ قادروف نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ جو گاڑی انہیں ملی تھی وہ لڑائی میں استعمال ہوئی تھی اور اسے روسی فوجیوں کی مدد کے لیے یوکرین بھیجا گیا تھا، جہاں اس نے "قابل تعریف کارکردگی کا مظاہرہ کیا"۔ قادروف ایک سابق باغی جنگجو کے بیٹے ہیں ، جو اب روسی صدر پیوٹن کے سب سے زیادہ پُرجوش حمایتیوں میں سے ایک ہیں اور وہ طویل عرصے سے خود کو صدر کا "فٹ سپاہی" کہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یوکرین کے خلاف کارروائی میں روس کی مدد کے لیے ہزاروں فوجی تعینات کیے ہیں۔
Source: social media
اسرائیل کا زیر محاصرہ غزہ میں قحط کے خطرے کو ماننے سے انکار
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا کرنے والے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں
لبنان پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی بمباری جاری، شہداء کی تعداد 3100 سے تجاوز کرگئی
پومپیو اور ہیلی نئی امریکی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے:ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات بدھ کو ہوگی: وائٹ ہاؤس
انڈین طلبہ کے لیے دھچکا، کینیڈا نے فاسٹ ٹریک سٹوڈنٹ ویزا ختم کردیا
’’اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل کرے
ہم نے ایک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا
ٹرمپ کے متنازع احکامات پر کیا ردعمل دینا ہے؟ پینٹاگون کے عہدیداروں نے سر جوڑ لیے
بائیڈن کا عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرین کو اربوں ڈالرز کی امداد دینے کا منصوبہ
ٹرمپ کے مقابلے میں کملا ہیرس کو زیادہ ملنے والے یہودی ووٹ بھی نہ جتا سکے
ایران نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے لیے جرائم پیشہ افغان شہری کو بھرتی کیا: امریکہ
غزہ: مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید