فلسطینی نژاد امریکی مسلم رکن کانگریس راشدہ طلیب نے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے ناموں کی 649 صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی کانگریس میں پیش کر دیں۔ الجزیرہ کی خبر کے مطابق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی فلسطینی نژاد امریکی مسلم رکن کانگریس راشدہ طلیب نے 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کے ناموں کی 649 صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی کانگریس میں پیش کیں جو غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے جاری کی گئی تھی۔ راشدہ طلیب نے کہا کہ اس میں سے شروع کے 14 صفحات پر ان 710 بچوں کے نام ہے جن کی عمریں ایک سال سے بھی کم تھیں اور وہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے۔ ڈیموکریٹ رکن نے کہا کہ یہ دفاع نہیں ہے بلکہ یہ اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والا قتل عام ہے اور میری خواہش ہے کہ دیگر کانگریس اراکان بھی اس رپورٹ کو دیکھیں۔ راشدہ طلیب اس سے قبل بھی فلسطینی مسلمانوں کے حق میں اور اسرائیل جارحیت کے خلاف آواز اٹھاتی رہی ہیں اور ان کے مسلسل آواز اٹھانے پر امریکی ایوان نمائندگان میں ان کے خلاف قرارداد بھی پاس کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت نے 3 دن قبل جنگ میں شہید ہونے والے 34 ہزار افراد کی لسٹ جاری کی تھی جن میں سے 12 ہزار بچے ہیں اور ان میں بھی 700 کی عمر ایک سال سے بھی کم تھی۔
Source: social media
اسرائیل کے جنوبی لبنان میں مس الجبل اور وادی بقا سمیت 70 مقامات پر 100 سے زائد حملے
14 سال تک خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو 30 سال کی سزا
اسرائیل نےغزہ میں بچوں کے حقوقِ اطفال کی ’وسیع پیمانے پر‘خلاف ورزیاں کیں:یو این کمیٹی
لبنان میں پھٹنے والے پیجرز سے کمپنی کا تعلق: بلغاریہ کا تحقیقات کرنے کا اعلان
"14صفحوں پرسال سےکم عمر بچوں کےنام"، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کے نام امریکی کانگریس میں پیش
مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، عرب دنیا میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگیا
"14صفحوں پرسال سےکم عمر بچوں کےنام"، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کے نام امریکی کانگریس میں پیش
مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، عرب دنیا میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگیا
چین میں کامیابی سے چھ نئے سیٹلائٹس لانچ
اسرائیلی فوجی مغربی کنارے میں لاشوں کو چھتوں سے نیچے گراتے ہوئے پکڑے گئے
پیجرز اسرائیلی انٹیلیجنس نے تیار کیے، امریکی اخبار
ایلون مسک نے میرے سائبر ٹرک کو 'غیر فعال' کر دیا: چیچن رہنما رمضان قادروف
مالی میں القاعدہ کا فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ؛ 77 ہلاکتیں اور 255 زخمی
اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، اہم ترین حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ