اسرائیلی فوج نے آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کیے جانے والے ڈرون حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم ترین کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوئے ہیں، حملے کے وقت ابراہیم عقیل حزب اللہ کے خصوصی دستے رضوان یونٹ کے اراکین کے ساتھ ایک اجلاس میں تھے۔ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ کیا جارہا ہے، تاہم حزب اللہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔ ابراہیم عقیل پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانےمیں دھماکےکرنےکا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔ ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔
Source: Social Media
اسرائیل کا زیر محاصرہ غزہ میں قحط کے خطرے کو ماننے سے انکار
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکا کرنے والے بی ایل اے دہشتگرد کی تفصیلات سامنے آگئیں
لبنان پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی بمباری جاری، شہداء کی تعداد 3100 سے تجاوز کرگئی
پومپیو اور ہیلی نئی امریکی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے:ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ملاقات بدھ کو ہوگی: وائٹ ہاؤس
انڈین طلبہ کے لیے دھچکا، کینیڈا نے فاسٹ ٹریک سٹوڈنٹ ویزا ختم کردیا
’’اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل کرے
ہم نے ایک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے: ایرانی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام عائد کردیا
ٹرمپ کے متنازع احکامات پر کیا ردعمل دینا ہے؟ پینٹاگون کے عہدیداروں نے سر جوڑ لیے
بائیڈن کا عہدہ چھوڑنے سے قبل یوکرین کو اربوں ڈالرز کی امداد دینے کا منصوبہ
ٹرمپ کے مقابلے میں کملا ہیرس کو زیادہ ملنے والے یہودی ووٹ بھی نہ جتا سکے
ایران نے ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے لیے جرائم پیشہ افغان شہری کو بھرتی کیا: امریکہ
غزہ: مسلسل اسرائیلی بمباری سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 23 فلسطینی شہید