بماکو: مالی کے دارالحکومت میں ملٹری اینڈ پولیس ٹریننگ کیمپ اور ہوائی اڈے پر حملے کیے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 50 سے زائد ملٹری پولیس کے طلبا ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں ملٹری پولیس کے ایک تربیتی کیمپ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ چاروں اطراف سے کیا گیا حملہ اتنا اچانک اور منصوبہ بندی کے ساتھ کیا گیا کہ اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا۔ حملہ آور جاتے ہوئے فوجی اسلحہ اور جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ حملے کی ذمہ داری جماعت نصرة الاسلام والمسلمین نے قبول کرلی جو خود کو القاعدہ کا مقامی ونگ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔ جہادی تنظیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر اور ویڈیوز نشر کیں جن میں جنگجوؤں کو ایک ہوائی جہاز کو تباہ کرتے، فوجیوں سے لڑائی اور فتح کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملے کی اطلاع ملنے پر مزید نفری طلب کرلی گئی۔ جائے وقوعہ سے 77 لاشیں ملی جب کہ 255 کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متعدد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ یہ حملہ افریقی ممالک مالی، نائجر اور برکینا فاسو کے سرحدی تحفظ اور دفاعی معاملات پر بنائے گئے ’’الائنس آف ساحل اسٹیٹس‘‘ کے قیام کے ایک سال کے مکمل ہونے پر ہوا ہے۔ ان تینوں ممالک نے جو 2020 سے فوجی بغاوتوں کے بعد آمرانہ طرز حکومت پر چل رہے ہیں نے سابق نوآبادیاتی حکمران فرانس سے تعلقات توڑ لیے ہیں اور فوجی اور سیاسی طور پر روس سمیت دیگر شراکت داروں کی طرف رخ کیا ہے۔
Source: social media
اسرائیل کے جنوبی لبنان میں مس الجبل اور وادی بقا سمیت 70 مقامات پر 100 سے زائد حملے
14 سال تک خواتین سے زیادتی، سابق سی آئی اے اہلکار کو 30 سال کی سزا
اسرائیل نےغزہ میں بچوں کے حقوقِ اطفال کی ’وسیع پیمانے پر‘خلاف ورزیاں کیں:یو این کمیٹی
لبنان میں پھٹنے والے پیجرز سے کمپنی کا تعلق: بلغاریہ کا تحقیقات کرنے کا اعلان
"14صفحوں پرسال سےکم عمر بچوں کےنام"، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کے نام امریکی کانگریس میں پیش
مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، عرب دنیا میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگیا
"14صفحوں پرسال سےکم عمر بچوں کےنام"، اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کے نام امریکی کانگریس میں پیش
مصنوعی ذہانت کا عالمی انڈیکس، عرب دنیا میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آگیا
چین میں کامیابی سے چھ نئے سیٹلائٹس لانچ
اسرائیلی فوجی مغربی کنارے میں لاشوں کو چھتوں سے نیچے گراتے ہوئے پکڑے گئے
پیجرز اسرائیلی انٹیلیجنس نے تیار کیے، امریکی اخبار
ایلون مسک نے میرے سائبر ٹرک کو 'غیر فعال' کر دیا: چیچن رہنما رمضان قادروف
مالی میں القاعدہ کا فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ؛ 77 ہلاکتیں اور 255 زخمی
اسرائیل کا بیروت میں ڈرون حملہ، اہم ترین حزب اللہ کمانڈر ابراہیم عقیل کی شہادت کا دعویٰ