International

لبنان میں پھٹنے والے پیجرز سے کمپنی کا تعلق: بلغاریہ کا تحقیقات کرنے کا اعلان

لبنان میں پھٹنے والے پیجرز سے کمپنی کا تعلق: بلغاریہ کا تحقیقات کرنے کا اعلان

ریاستی سکیورٹی ایجنسی نے جمعرات کو کہا کہ بلغاریہ لبنانی گروپ حزب اللہ کو اُن پیجرز کی فروخت سے منسلک ایک کمپنی کی تحقیقات کرے گا جو اس ہفتے ایک منظم حملے میں دھماکے سے پھٹ گئے تھے۔ بلغاریہ کی ریاستی سکیورٹی ایجنسی ڈی اے این ایس نے ایک بیان میں نام لیے بغیر کہا کہ وہ وزارتِ داخلہ کے ساتھ مل کر بلغاریہ میں رجسٹرڈ کمپنی کے کردار کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بلغاریہ کی میڈیا رپورٹس میں الزام لگایا گیا ہے کہ دارالحکومت صوفیہ میں قائم نورٹا گلوبل لمیٹڈ نامی کمپنی نے پیجرز کی فروخت میں سہولت فراہم کی تھی جو منگل کو لبنان کے طول و عرض میں پھٹ گئے اور ان دھماکوں میں 11 افراد ہلاک اور 4000 زخمی ہوئے۔ رائٹرز فوری طور پر نورٹا سے تعلق کی تصدیق نہیں کر سکا۔ کمپنی کے حکام نے تبصرے کی درخواستوں کا فوری جواب نہیں دیا۔ صوفیہ کے ایک اپارٹمنٹ بلاک میں کمپنی کو رجسٹر کرنے والے وکیل نے رائٹرز کے سوالات کا جواب نہیں دیا۔ رائٹرز کے تجزیہ کردہ تباہ شدہ پیجرز کی تصاویر میں ایسا نمونہ ملا جو تائیوان گولڈ اپولو کے بنے ہوئے پیجرز سے مطابقت رکھتا ہے۔ گولڈ اپولو نے بدھ کے روز کہا کہ پیجرز بوڈاپیسٹ میں قائم بی اے سی کنسلٹنگ نے بنائے تھے۔ لیکن ہنگری کی نیوز سائٹ ٹیلیکس نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ فروخت کی سہولت دراصل نورٹا نے فراہم کی تھی۔ بلغاریہ کی ریاستی سکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ اسے بلغاریہ کی سرزمین پر مشتبہ پیجرز کی کسی کھیپ کا پتہ نہیں چلا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments