بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ماضی کے سپر اسٹار آنجہانی راجیش کھنہ کے آخری الفاظ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی موت سے قبل راجیش کھنہ نے کہا ’ٹائم ہوگیا ہے، پیک اپ‘ واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ نے 1971 کی فلم آنند میں اکٹھے کام کیا، امیتابھ نے پرانی یادوں کو مجتمع کرتے ہوئے کہا، یہ معجزہ اور خدا کی جانب سے رحمت تھی۔ انھوں نے راجیش کھنہ کی موت کے ایک دن بعد اپنے 19 جولائی 2012 کے بلاگ میں تحریر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ راجیش جی کے ایک قریبی ساتھی نے انکے آخری الفاظ شیئر کیے اور گلوگیر آواز میں بتایا کہ اپنی آخری سانس سے قبل انکا کہنا تھا کہ ٹائم ہوگیا ہے پیک اپ کرو، یہ 18 جولائی 2012 کا دن تھا۔ پہلے سپر اسٹار کے ساتھ اپنے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا جب انھوں نے پہلی بار راجیش کھنہ کو دیکھا تو وہ فلم فیئر مادھوری ٹیلنٹ کنٹیسٹ کے پہلی بار ونر تھے اور اسی کنٹیسٹ کے اگلے سال کے لیے جب میں نے (امیتابھ بچن) درخواست دی تو مجھے مسترد کر دیا گیا تھا۔ امیتابھ کے مطابق انکی راجیش کھنہ سے دوسری ملاقات فلم ارادھنا دیکھنے کے موقع پر ریوالی تھیٹر نئی دہلی میں ہوئی، جہاں فلم بینوں کی بڑی تعداد اس نوجوان کے ارد گرد موجود تھی۔ امیتابھ نے اپنے بلاگ میں مزید لکھا، کلکتہ میں ایک اچھی ملازمت چھوڑ کر فلمی کیریئر شروع کرنے کا ارادہ تھا، لیکن راجیش کھنہ کو دیکھ کر مجھے یہ اندازہ ہوا کہ جس کے ارد گرد اتنے لوگ ہوں تو ایسے پیشے میں جگہ بنانے کے امکانات کافی کم ہوگا۔
Source: Social Media
کنڑ زبان پر دیے گئے بیان کے لیے عدالت نے کمل ہاسن کو پھٹکار لگائی
جنید کو باقاعدہ طور پر اداکاری نہ سیکھنے کا مشورہ دیا تھا، عامر خان
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ درج
میرے والد جاسوس تھے، والدہ کا خفیہ ماضی تھا، جیکی چن کے انکشافات
کمل ہاسن نے معافی مانگنے سے انکار کردیا
میک اپ چکھنے والی مشہور انفلوئنسر اچانک چل بسیں