پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج امید کے مطابق انتہائی ہنگامہ خیز انداز میں شروع ہوا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی ایوانوں میں نیٹ پیپر لیک اور رام مندر میں چندہ چوری معاملہ پر اپوزیشن اراکین نے زوردار ہنگامہ کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ 12 بجے کے بعد دونوں ہی ایوانوں کی کارروائی شروع ہوئی، لیکن ہنگامہ والے حالات ہنوز قائم ہیں۔ لوک سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے چندہ چوری کے ایشو پر اپنی آواز بلند کی اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس معاملہ میں جوابدہی طے کرے۔ وقفہ سوالات کی کارروائی شروع ہوتے ہی کچھ اپوزیشن لیڈران ویل میں آ گئے اور چندہ چوری معاملہ پر بحث کا مطالبہ کرنے لگے۔ نعرے بازی اور تختیاں لہرائے جانے کی وجہ سے ایوان زیریں میں حالات کشیدہ معلوم ہونے لگے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے ہنگامہ پر اسپیکر اوم برلا نے سخت اعتراض کیا۔ انھوں نے اراکین سے ایوان کی روایت پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ اسپیکر نے کہا کہ تختیاں لہرانا ایوان کی روایت نہیں ہے۔ انھوں نے وقفہ سوالات چلنے دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سبھی اراکین کو بولنے کا مناسب موقع فراہم کیا جائے گا۔ حالانکہ اسپیکر کی اپیل پر اپوزیشن اراکین پر کوئی اثر نہیں ہوا اور ہنگامہ جاری رہا۔ اس ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے اوم برلا نے کارروائی دوپہر 12 بجے تک کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ اسپیکر نے کہا کہ ’’آپ ایوان نہیں چلانا چاہتے۔ آپ بحث نہیں چاہتے۔ ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کی جاتی ہے۔‘‘ دوسری طرف راجیہ سبھا میں بھی کچھ لوک سبھا جیسا ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جنتر منتر پر لاٹھی چارج کا معاملہ زور و شور سے اٹھایا۔ انھوں نے کہا کہ یہ طلبا کے مستقبل کا معاملہ ہے۔ ہزاروں بچے وہاں لاٹھی چارج ہو گیا ہے۔ حکومت طلبا کو مارنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت اسے دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کھڑگے کے اس بیان کے بعد ایوان میں ہنگامہ ہونے لگا۔ ماحول گرم ہوتا دیکھ ایوان بالا کی کارروائی بھی 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
Source: Admin
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
9 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
9 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
10 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
9 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments