ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی فیملی کے ساتھ ڈنر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ میڈیا کے مطابق ارباز خان سے طلاق کے باوجود بھی ملائکہ اروڑا کے اپنے سابقہ سُسرالیوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں، 29 مارچ کی شب ارباز خان کی فیملی کی طرف سے ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس فیملی ڈنر میں ناصرف ارباز خان کے خاندان والوں اور دوسری اہلیہ شوریٰ خان نے شرکت کی تھی بلکہ ملائکہ اروڑا بھی فیملی ڈنر کا حصہ تھیں، اُنہوں نے اپنی والدہ، بہن امریتا اروڑا اور بھانجے کے ہمراہ فیملی ڈنر میں شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان اور ارباز خان کے والد سلیم خان میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دے رہے ہیں جبکہ ملائکہ اروڑا پیچھے اپنی والدہ کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ، ایک ویڈیو میں ارباز خان اور اُن کی دوسری اہلیہ شوریٰ خان کو گاڑی سے اُترتے ہوئے میڈیا کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا کے خاندان کے علاوہ روینہ ٹنڈن نے بھی اس فیملی ڈنر میں شرکت کی تھی کیونکہ وہ ارباز اور شوریٰ خان کی قریبی دوست ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) واضح رہے کہ ارباز خان کی پہلی شادی دسمبر 1998 میں ملائکہ اروڑا سے ہوئی تھی، 19 سال بعد مئی 2017 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی، اس جوڑی کا بیٹا بھی ہے جس کا نام ارہان خان ہے۔ پہلی شادی میں ناکامی کے بعد ارباز خان نے دسمبر 2023 میں میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کی، ان کے نکاح کی تقریب اُن کی بہن ارپیتا خان شرما کے گھر منعقد کی گئی تھی۔
Source: Social Media
ادیتی راؤ کی شادی کا وینیو سامنے آگیا
طلاق کی خبریں: ایشوریا رائے بیٹی کے ہمراہ سسرال پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
بدنام اتنا کردیا کہ شادی نہیں ہوپارہی : کنگنا رناوت
طلاق کی افواہیں: ابھیشیک ایشوریا کی ایک ساتھ ویڈیو وائرل
فلم 'ساجن' کیلئے سلمان خان کا معاوضہ 5 ہزار سے 11 لاکھ تک کیسے پہنچا؟
رمی سین نے کار کمپنی کے خلاف 50 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا
بدنام اتنا کردیا کہ شادی نہیں ہوپارہی : کنگنا رناوت
طلاق کی خبریں: ایشوریا رائے بیٹی کے ہمراہ سسرال پہنچ گئیں، ویڈیو وائرل
سلمان خان کو میوزک ویڈیو میں کیوں لیا؟ بشنوئی گینگ کی گلوکار اے پی ڈھلون کے گھر پر فائرنگ
’کیا کر رہے ہو؟‘، پاپارازی کے اپارٹمنٹ میں گھس جانے پر عالیہ بھڑک اٹھیں