International

مغربی کنارا : اسرائیلی فوج نے ایک نو عمر بچے سمیت دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا

مغربی کنارا : اسرائیلی فوج نے ایک نو عمر بچے سمیت دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا

فلسطینی وزارت صحت نے منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں ہلاکتوں کے بارے میں بتایا ہے کہ کم از کم 2 افراد کو اسرائیلی فوج نے نئی کارروائیوں میں قتل کیا ہے۔ ان دو میں سے ایک کی عمر 15 سال ہے۔ اس 15 سالہ بچے کا نام امجد ناصر ہے اور اسے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں شہید کیا گیا ہے۔ جہاں فلسطینی اتھارٹی کا ہیڈکوارٹر ہے۔ وزارت صحت کے مطابق اس 15 سالہ بچے کے علاوہ ایک 24 سالہ نوجوان ثمر باسم زغرام کو بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے شہید کیا ہے۔ اس کی شہادت کا واقعہ مغربی کنارے کے جنوب میں دھاریہ کے علاقے میں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے ان واقعات پر ابھی کوئی تبصرہ یا ردعمل سوائے اس کے نہیں دیا ہے کہ اس نے پوچھنے پر کہا ہے کہ وہ ان واقعات کے بارے میں جانکاری کر رہے ہیں۔ رام اللہ میں نوعمر بچے کی شہادت کے بعد 'اے ایف پی' کے مطابق 20 کے قریب لوگ سوگ کے لیے ہسپتال میں جمع ہوگئے۔ ان میں زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی تھی۔ نوجوان اس بچے کی لاش دیکھ کر آنسوؤں سے رو رہے تھے۔ جبکہ ہسپتال میں شہید کے چہرے کو روشنی اور بھی منور کر رہی تھی۔ خیال رہے پچھلے ایک ہفتے کے دوران کم از کم 2 نو عمر بچوں کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے دو علاقوں الیامون اور کفر مالک میں شہید کیا ہے۔ ان بچوں کی عمریں بالترتیب 13 اور 15 سال تھیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں نے مجموعی طور پر 946 فلسطینیوں کو مقبوضہ کنارے میں شہید کیا ہے۔ جبکہ اس دوران 35 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments