کواڈ گروپ میں شامل چار ممالک امریکہ، انڈیا، جاپان اور آسٹریلیا نے پہلگام حملے کے مجرموں کو بلا تاخیر انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ ’کواڈ واضح طور پر دہشت گردی کی تمام کارروائیوں اور پرتشدد انتہا پسندی کو اس کی تمام صورتوں بشمول سرحد پار دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔‘ تاہم اعلامیے میں پاکستان کا نام نہیں لیا گیا اور نہ ہی پہلگام واقعے کا ذمہ دار اسلام آباد کو ٹھہرایا ہے۔ چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ امریکی محکمہ خارجہ نے جاری کیا۔ کواڈ ممالک نے اقوام متحدہ کے تمام ارکان پر زور دیا کہ وہ ’تمام متعلقہ حکام‘ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ’اس قابل مذمت فعل کے مرتکب افراد، منتظمین اور مالی معاونت کرنے والوں‘ کو بغیر کسی تاخیر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خیال رہے کہ ایشیا میں چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے انڈیا، امریکہ کا اہم شراکت دار ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان امریکہ کا اتحادی ہے۔ رواں سال 22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے سیاحوں پر حملہ کیا تھا جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
Source: social media
پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دونگا، اختیارات میرے پاس ہیں، ٹرمپ
قازقستان میں عوامی مقامات پر ’نقاب پہننے‘ پر پابندی عائد
ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، پیوٹن
ترکیہ، گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور میگزین ایڈیٹر گرفتار
چین کا پُر اسرار ‘بلیک آؤٹ بم’ منظر عام پر آگیا
ایرانی صدر کا عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان
امریکا نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کرلیا، روس کا خیرمقدم
حماس کا غزہ سے غداری کرنے والے یاسرابوشباب کو سرینڈر کرنے کا حکم
روس کا خوف، ڈنمارک میں خواتین کے لیے بھی لازمی فوجی سروس کا آغاز
وقت آ گیا ہے کہ غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کر لیا جائے:اسرائیلی وزیر انصاف