امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو "بہت بھیانک اور ذلت آمیز موت" سے بچایا اور ساتھ ہی اسرائیل کو ایران پر "اب تک کے سب سے بڑے حملے" سے روک دیا۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر لکھاکہ "میں نے علی خامنہ ای کو انتہائی ذلت آمیز انجام سے بچایا۔ انہیں کہنا چاہیے تھا: شکریہ صدر ٹرمپ!" انہوں نے خامنہ ای کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاکہ "یہ کیسا رہنما ہے جو دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جیت لی، جب کہ وہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہے؟ ایک مذہبی رہنما کو جھوٹ نہیں بولنا چاہیے"۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ کے آخری مرحلے میں اسرائیل نے ایک بڑی فضائی کارروائی کے لیے طیارے روانہ کیے تھے جو براہِ راست تہران جا رہے تھے، لیکن ان کی درخواست پر انہیں واپس بلا لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حملہ ہوتا تو تباہی کا بہت بڑا خدشہ تھا، اور ہزاروں ایرانی مارے جا سکتے تھے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ جنگ کا "سب سے بڑا حملہ" ہوتا۔ ایران پر عائد پابندیوں کے حوالے سے ٹرمپ نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں وہ ان پابندیوں میں نرمی کی کوشش کر رہے تھے تاکہ ایران کو معاشی بہتری کا موقع دیا جا سکے، لیکن ایرانی قیادت کے جارحانہ بیانات کے بعد انہوں نے یہ کوششیں روک دیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ "ایران کو عالمی نظام کا حصہ بننا ہوگا، ورنہ ان کے حالات مزید خراب ہوں گے۔" ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے عندیہ دیا کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی جاری رکھی تو وہ دوبارہ حملے پر غور کریں گے۔ ٹرمپ نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی یا کسی بھی معتبر ادارے کو ایران میں مکمل تفتیش کے اختیارات دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ ادھر امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ نے سی این این اور نیویارک ٹائمز کے صحافیوں کو "جعلی خبریں پھیلانے" کا الزام دیتے ہوئے فوراً برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔
Source: social media
فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری تشدد قابل مذمت ہے: سعودی عرب
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے: گوتریس
واشنگٹن اور تہران کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے لیے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات آگئیں
غزہ میں جنگ بندی آئندہ ایک ہفتے کے اندر ممکن ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جاپان میں نو افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی
' اہانت آمیز اور ناقابل قبول': ایران نے سپریم لیڈر خامنہ ای پر ٹرمپ کے ریمارکس کی مذمت کی
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے: گوتریس
اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کی کرپشن کیسز کا ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کر دی
اسرائیل کے خلاف کارروائی کا وقت آ پہنچا ہے؛ اسلوینیہ کے وزیراعظم
اسرائیل کو ایران کے مقابلے میں سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، صیہونی سروے رپورٹ
امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
غزہ میں امریکی اور اسرائیلی آٹے کے تھیلوں میں منشیات بھیجنے لگے
اسرائیل کی ایک بار پھر جنوبی لبنان پر بمباری، ایک خاتون کی موت اور 20 افراد زخمی
علی خامنہ ای کو "ذلت آمیز موت" سے بچایا، ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے: ٹرمپ