International

غزہ میں جنگ بندی آئندہ ایک ہفتے کے اندر ممکن ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

غزہ میں جنگ بندی آئندہ ایک ہفتے کے اندر ممکن ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’ہمیں لگتا ہے کہ غزہ میں آئندہ ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی ممکن ہے۔‘ اوول آفس میں کانگو اور روانڈا کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کے دوران، ٹرمپ نے وضاحت کی کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غزہ میں جنگ بندی قریب ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’ میری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے کچھ لوگوں سے بات ہوئی ہے۔‘ ٹرمپ نے ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن وہ ایک سے زیادہ مواقع پر اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ رابطے میں تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم اس علاقے میں بہت سارا پیسہ بھیج رہے ہیں اور کھانا اور امداد بھی بھیج رہے ہیں، ہم اس تنازع میں شامل نہیں ہیں، لیکن ہم ہیں بھی کیونکہ لوگ مر رہے ہیں۔‘ ٹرمپ نے بدھ کے روز بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف نے انھیں مطلع کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ’بہت قریب‘ ہے۔ تاہم، حماس کے خارجہ تعلقات کے عہدیدار اور اس کے سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے بی بی سی کو ایک خصوصی بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ’فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔‘ خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفیر رون ڈرمر پیر سے غزہ اور ایران کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کے حکام سے بات چیت کریں گے۔ ذرائع نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے ممکنہ دورے کا بھی عندیہ دیا ہے تاہم کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments