امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھیجے گئے ایک خط میں مطلع کیا ہے کہ ایران پر رواں ہفتے کے آغاز میں کیے گئے امریکی فضائی حملوں کا مقصد "ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنا اور اس باغی نظام کی جانب سے جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور اس کے ممکنہ استعمال سے پیدا ہونے والے خطرے کو روکنا تھا"۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے یہ خط دیکھا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام مستقل مندوب، ڈورتھی شیا نے لکھا کہ "امریکہ اب بھی ایرانی حکومت کے ساتھ کسی معاہدے کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔" واشنگٹن نے ان حملوں کو اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ 51 کے تحت اجتماعی ذاتی دفاع کے طور پر جائز قرار دیا، جو یہ تقاضا کرتی ہے کہ کوئی بھی ملک اگر کسی مسلح حملے کے خلاف دفاع میں کوئی کارروائی کرے تو وہ فوری طور پر 15 رکنی سلامتی کونسل کو اس سے آگاہ کرے۔ جمعہ کو ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے یورینیم کو اس سطح تک افزودہ کیا جو امریکہ کے لیے باعثِ تشویش ہو، تو وہ ایک بار پھر ایران پر بم باری کرنے پر غور کریں گے۔ روانڈا اور کانگو کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ نے ایران میں اہداف کو بڑی درستگی سے نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے مزید کہا "یہ ہمارے لیے کامیابیوں سے بھرپور ہفتہ تھا۔ ہم نے ایران میں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا۔" ٹرمپ نے کہا "ہم نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے میں کامیابی حاصل کی، اور ہم نے تین جوہری تنصیبات کو تباہ کر دیا۔" صدر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ "ایران ہمارے ساتھ ایک ملاقات کا خواہاں ہے" مزید یہ کہ "ایران اور اسرائیل دونوں نے اس جنگ سے شدید نقصان اٹھایا ہے جو اُنھوں نے لڑی"۔
Source: social media
فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری تشدد قابل مذمت ہے: سعودی عرب
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے: گوتریس
واشنگٹن اور تہران کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے لیے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات آگئیں
غزہ میں جنگ بندی آئندہ ایک ہفتے کے اندر ممکن ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جاپان میں نو افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی
' اہانت آمیز اور ناقابل قبول': ایران نے سپریم لیڈر خامنہ ای پر ٹرمپ کے ریمارکس کی مذمت کی
علی خامنہ ای کو "ذلت آمیز موت" سے بچایا، ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے: ٹرمپ
غزہ میں جنگ بندی آئندہ ایک ہفتے کے اندر ممکن ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن اور تہران کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے لیے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات آگئیں
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے: گوتریس
فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری تشدد قابل مذمت ہے: سعودی عرب
غزہ میں امریکی اور اسرائیلی آٹے کے تھیلوں میں منشیات بھیجنے لگے
اسرائیل کو ایران کے مقابلے میں سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، صیہونی سروے رپورٹ
امریکا میں پیدا بچوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ