International

اسرائیل کے خلاف کارروائی کا وقت آ پہنچا ہے؛ اسلوینیہ کے وزیراعظم

اسرائیل کے خلاف کارروائی کا وقت آ پہنچا ہے؛ اسلوینیہ کے وزیراعظم

اسلوینیہ کے وزیراعظم نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے خلاف کارروا‏ئی کا وقت آ پہنچا ہے۔ اسلوینیہ کے وزیراعظم رابرٹ گلوب نے یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یورپ کو خبردار کیا کہ اگرغزہ میں انسانی بحران کو حل کرنے کے لئے یورپی یونین نے کوئي موثر قدم نہيں اٹھایا تو ان کا ملک اپنے دیگر ہم خیال ملکوں کے ساتھ مل کر صیہونی حکومت کے خلاف خود موثر اور ٹھوس کارروائي کرے گا۔ بریسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے موقع پر اسلوینیہ کے وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ اکیس مہینے سے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن بعض یورپی ممالک اپنے اقتصادی مفادات کو فلسطینی عوام کے لئے انصاف اور انسانی حقوق پر ترجیح دے رہے ہيں۔ انہوں نے کھل کر یورپی یونین سے کہا کہ وہ اسرائيل کے خلاف فوری اور ٹھوس کارروائي کرے اور اگر آئندہ دوہفتے میں یورپی یونین نے کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا تو ہم خود اسرائيل کے خلاف قدم اٹھائيں گے کیونکہ اب بیانات دینے کا وقت ختم ہوچکا ہے۔ اس سے پہلے آئرش وزیراعظم نے بھی اسرائيل کے خلاف اسی طرح کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments