واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے کو حل کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں عالمی تنازعات کو حل کیلیے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو خط لکھا ہے؟ امریکی صدر نے سوال کا جواب دینے کے بجائے یہ کہا کہ میرے کم جونگ ان کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں اور میں ان کے ساتھ رہا ہوں جو واقعی بہت اچھا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ہمارے درمیان تنازع ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اسے حل کر لیں گے۔ سیؤل کی این کے نیوز نے اس ماہ رپورٹ کیا تھا کہ اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے وفد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کم جونگ ان کو لکھے گئے خط کو قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما نے امریکی صدر 2017-2021 کی پہلی میعاد کے دوران تین سربراہی ملاقاتیں کیں اور متعدد خطوط کا تبادلہ کیا جسے ٹرمپ نے خوبصورت قرار دیا تھا۔ اپنے دوسرے دور میں ٹرمپ امریکی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ شمالی کوریا ایک ایٹمی طاقت ہے۔ وائٹ ہاؤس نے 11 جون کو کہا کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ دوبارہ بات چیت کا خیر مقدم کریں گے۔
Source: social media
شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے اسرائیل کی جولان کی پہاڑیوں پر قبضہ باقی رکھنے کی شرط
غزہ میں غذائی قلت کے سبب فوت بچوں کی تعداد 66 ہو گئی: طبی ذرائع
لبنان : اسرائیلی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، ڈرون حملہ , ایک لبنانی ہلاک
یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب
ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں : سربراہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنس
امریکا نے اصفحان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، رپورٹ
واشنگٹن اور تہران کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے لیے مجوزہ معاہدے کی تفصیلات آگئیں
سلامتی کونسل کو خط... واشنگٹن نے ایران میں بم باری کا جواز پیش کر دیا
ایران: اسرائیلی حملوں میں مارے گئے فوجی کمانڈروں اور ایٹمی سائنس دانوں کی تدفین
' اہانت آمیز اور ناقابل قبول': ایران نے سپریم لیڈر خامنہ ای پر ٹرمپ کے ریمارکس کی مذمت کی
جاپان میں نو افراد کو قتل کرنے والے ’ٹوئٹر کلر‘ کو پھانسی دے دی گئی
غزہ میں جنگ بندی آئندہ ایک ہفتے کے اندر ممکن ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری تشدد قابل مذمت ہے: سعودی عرب
اسرائیل کی ایک بار پھر جنوبی لبنان پر بمباری، ایک خاتون کی موت اور 20 افراد زخمی