International

لبنان : اسرائیلی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، ڈرون حملہ , ایک لبنانی ہلاک

لبنان : اسرائیلی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری، ڈرون حملہ , ایک لبنانی ہلاک

اسرائیلی فوج نے لبنان پر ڈرون حملہ کر کے ایک اور لبنانی کو قتل کر دیا ہے۔ اسرائیلی حملے سے ایک لبنانی کی ہلاکت کی تصدیق وزارت صحت نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ 27 نومبر 2024 کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان اور لبنانیوں پر اپنے حملوں اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج جب اور جہاں چاہتی ہے لبنان پر بمباری کر دیتی ہے۔ تاہم وہ جواز یہ پیش کرتی ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ٹھکانے یا اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے لیے بمباری کی ہے۔ لبنان کی وزارت صحت کے مطابق ابتدائی طور پر ملنے والی اطلاعات میں جنوبی لبنان کے علاقے کیونن میں ایک لبنانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ ہلاکت اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک کار پر کیے گئے ڈرون حملے کا نتیجہ تھی۔ اس ڈرون حملے سے محض ایک روز پہلے اسرائیلی فوج نے ایک حملے میں جنوبی لبنان میں ہی ایک لبنانی خاتون کو ہلاک اور 25 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ نیشنل نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون کو بھی ایک ڈرون حملے میں اسرائیلی فوج نے نباتیہ شہر میں ہلاک کیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج نے کسی شہری عمارت کو نشانہ نہیں بنایا ہے۔ یاد رہے جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی طرف سے پہاڑی علاقے میں شدید بمباری کر کے سات افراد کو مزید زخمی کیا گیا ۔ اسرائیلی فوج کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اس علاقے میں حزب اللہ اپنے دہشت گردانہ انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی تھی اس لیے بمباری کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments