International

پاکستان میں خودکش کار بم حملے میں 14 فوجی ہلاک، 24 زخمی

پاکستان میں خودکش کار بم حملے میں 14 فوجی ہلاک، 24 زخمی

اسلام آباد، 28 جون: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے شمالی وزیرستان کے کھڈی علاقے میں فوجی قافلے کو نشانہ بناکر کئے گئے خودکش کار بم حملے میں کم از کم 14 پاکستانی فوجی ہلاک اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی فوجی قافلے سے ٹکرا دی۔ افغان طالبان سے مضبوط تعلقات رکھنے والے پاکستانی طالبان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ گروپ حافظ گل بہادر گروپ (ایچ جی بی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ پاکستانی اخبار 'ڈان' کے مطابق خودکش بم دھماکے میں آٹھ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔ اس نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے بیان کا حوالہ دیا جس میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں ہونے والے حملے کی مذمت کی گئی۔ یہ حملہ خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان ضلع میں دو فوجیوں کی ہلاکت کے چند روز بعد ہوا ہے ۔ نومبر 2022 میں ٹی ٹی پی کی جانب سے حکومت کے ساتھ جنگ بندی ختم کرنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے ، خاص طور پر کے پی اور بلوچستان میں۔ یہ ملک گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2025 میں دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں گزشتہ سال کے مقابلے میں دہشت گردی کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 45 فیصد بڑھ کر 1,081 ہوگئی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments