امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی کی امید کا اظہار کیا ہے۔ فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کی امید ہے کوشش ہے کہ 7جولائی سے پہلے غزہ میں سیزفائر ہو جائے، امید کرتے ہیں جنگ بندی ہو گی اور کوشش ہے آئندہ ہفتے تک ہو جائے۔ ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں آیا جب نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس آمد 7 جولائی کو متوقع ہے۔ سیز فائر کی امیدوں کے باوجود فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں شدت برقرار ہے اور روزانہ درجنوں نہتے فلسطینیوں کو وحشیانہ حملوں میں شہید کیا جارہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق اہم پیشرفت کے منتظر ہیں ہم غزہ سے یرغمالیوں کو نکالنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو جلد واشنگٹن پہنچ رہا ہے نیتن یاہو سے غزہ میں ایک عظیم کامیابی پربات کرنےجا رہے ہیں۔ صدرٹرمپ نے اس بات کو دہرایا کہ ہم نے ایران میں ناقابل یقین کامیابی حاصل کی۔
Source: social media
مغربی کنارا : اسرائیلی فوج نے ایک نو عمر بچے سمیت دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
اسرائیل 60 روز کی جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا، حماس سے بھی امید ہے : ٹرمپ
اسرائیلی فوج کا خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم
ترکی میں پیغمبرِ اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے کی گستاخی، بڑے پیمانے پر احتجاج، کارٹونسٹ سمیت 4 صحافی گرفتار
’نیتن یاہو جلد واشنگٹن پہنچ رہا ہے، غزہ میں آئندہ ہفتے جنگ بندی کی امید ہے‘
تھائی لینڈ کی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا
’کٹہرے میں لایا جائے،‘ کواڈ ممالک کی پاکستان کا نام لیے بغیر پہلگام حملے کی مذمت
میکرون پیوٹن کی 3 سال بعد گفتگو، ایرانی ایٹمی پروگرام پر تبادلہ خیال
مجھے لگتا ہے نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ
ترکیہ، گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پر کارٹونسٹ اور میگزین ایڈیٹر گرفتار