International

مجھے لگتا ہے نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ

مجھے لگتا ہے نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہ ایک مرتبہ پھر نیویارک کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر شدید تنقید کی ہے، انھوں نے کہا ’’میرے خیال میں ظہران ممدانی ایک خوفناک کمیونسٹ ہے۔‘‘ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ظہران ممدانی امریکیوں کے لیے ایک بری خبر ہے، وہ ایک خوفناک کمیونسٹ ہے، لیکن ان کو دیکھ کر بہت مزا آئے گا، کیوں کہ ممدانی کو فنڈز لینے کے لیے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’میں نے سنا ہے کہ وہ (ظہران ممدانی) ایک پاگل شخص ہے، مجھے لگتا ہے کہ نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، اگر نیو یارک کے لوگ ممدانی کو منتخب کرتے ہیں تو وہ پاگل ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممدانی کمیونسٹ گروسری اسٹور اور، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز چلانا چاہتا ہے، اگر ایسا ہے تو نیویارک میں موجود باقی لوگوں کا کیا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے ایلون مسک کے رویے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب میں کہا ایلون مسک الیکٹرک گاڑیوں پر مینڈیٹ کھونے پر پریشان ہے، وہ اپنے رویے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے۔ غزہ معاملے پر انھوں نے کہا نیتن یاہو جلد واشنگٹن پہنچ رہا ہے، ان سے غزہ میں ایک عظیم کامیابی پر بات کرنے جا رہے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments