International

اسرائیل 60 روز کی جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا، حماس سے بھی امید ہے : ٹرمپ

اسرائیل 60 روز کی جنگ بندی پر آمادہ ہو گیا، حماس سے بھی امید ہے : ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں ساٹھ دن کی جنگ بندی کے لیے شرائط کو قبول کر لیا ہے، اور یہ کہ تمام فریق اس مدت کے دوران جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تل ابیب کی منظوری ان کے وفد کے اسرائیلیوں کے ساتھ "ایک طویل اور نتیجہ خیز ملاقات" کے بعد سامنے آئی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ "حماس اس تجویز کو قبول کرے گی"، کیونکہ یہ "مشرق وسطیٰ کے مفاد میں ہے"۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر حماس نے اس تجویز کو مسترد کیا تو "خطے کی صورت حال بہتر نہیں ہو گی بلکہ مزید خراب ہو جائے گی"۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ "قطری اور مصری فریق، جنھوں نے امن کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں، اس حتمی تجویز کی ترسیل کا کام انجام دیں گے۔" سخت رویہ اختیار کروں گا امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ "آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے کی امید رکھتے ہیں"، اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ "سختی" سے پیش آئیں گے تاکہ غزہ کی جنگ ختم کی جا سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments