Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Sports

میسی نے شاندار انداز میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

میسی نے شاندار انداز میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی
میسی نے شاندار انداز میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ لے لی — October 07, 2026
ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یاد گار بنا دیا۔

بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی نے پہلے نکولس اوتامندی اور پھر نیکو پاز کے گول میں معاونت کی اور 71ویں منٹ میں پنالٹی پر خود گول کر کے اسکور 0-3 کر دیا، یہ ان کا ارجنٹینا کے لیے 126واں انٹرنیشنل گول تھا۔

39 سالہ فٹبالر نے اس میچ کے ساتھ ارجنٹینا کے لیے اپنے 21 سالہ انٹرنیشنل فٹبال کیریئر کا اختتام کیا، وہ قومی ٹیم کی جانب سے 208 میچز کھیلنے والے، سب سے زیادہ کیپ رکھنے والے اور ریکارڈ گول اسکورر کھلاڑی کے طور پر رخصت ہوئے۔
لیونل میسی اپنے انٹرنیشنل فٹبال کیریئر کے آخری میچ سے قبل اور دوران کئی بار جذباتی نظر آئے، قومی ترانے کے موقع پر اسٹار فٹبالر کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔

اسٹیڈیم میں لیونل میسی کے اعزاز میں خصوصی پیغام کے ساتھ ان کی جرسی کے نمبر 10 کو بھی نمایاں کیا گیا، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ میچ کے 10ویں منٹ میں اسٹار فٹبالر کی جرسی کے نمبر 10 کے اعزاز میں کھیل روک کر شائقین نے 1 منٹ تک تالیاں بھی بجائیں۔

میچ کے اختتام پر ڈرون شو کے ذریعے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ لیونل میسی کلب فٹبال میں فی الحال انٹر میامی کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یاد گار بنا دیا۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn