پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح-4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز (زمین سے داغے جانے والے) میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ’جدید ترین ایویونکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس یہ میزائل انتہائی درستگی اور تباہ کن صلاحیت کے ساتھ طویل فاصلے پر موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربے کے دوران ’بہتر درستگی اور صلاحیت کو بڑھانے کے لیے شامل کیے گئے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیرامیٹرز کی بھی تصدیق کی گئی۔‘
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تجربے کا مشاہدہ پاکستان آرمی کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ اسے تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئروں نے کیا۔
پاکستان فوج کے بیان کے مطابق یہ میزائل ’زمین کی سطح کے قریب پرواز کرنے کی خصوصیات کی بدولت دُشمن کے میزائل دفاعی نظام کو چکمہ دینے اور انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘
پاکستان نے مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح-4‘ گراؤنڈ لانچڈ کروز (زمین سے داغے جانے والے) میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments