Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر، آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہونے کا الزام

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

ARSALAN RESTAURANT KA BADA ELAN, FOOD SAFETY KE LIYE NAYE RULES LAGU

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر، آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہونے کا الزام
راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی لیڈران کے خلاف دہلی میں ایف آئی آر، آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہونے کا الزام — October 07, 2026
دہلی پولیس نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور ’انڈیا‘ بلاک کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے خلاف آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہونے کے معاملے میں شکایت موصول ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق افسران نے بدھ (7 اکتوبر) کو بتایا کہ دہلی پولیس کو اپوزیشن کے کئی لیڈران کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔ اسی بنیاد پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

منگل (6 اکتوبر) کو چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کے دوران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر اراکین پارلیمنٹ آکاشوانی بھون کے احاطے میں جمع ہوئے تھے۔ وہ الیکشن کمیشن کے دفتر کی جانب مارچ کر رہے تھے۔ اپوزیشن کا یہ احتجاج ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی (ایس آئی آر) کے خلاف تھا، جس میں اپوزیشن جماعتوں نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کی جانب سے آگے بڑھنے سے روکے جانے کے بعد پہلے اپوزیشن لیڈر سڑک پر بیٹھ گئے اور اپنا احتجاج جاری رکھا۔ بعد میں راہل گاندھی اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ابھیشیک بنرجی کو پولیس کی بیریکیڈ پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے کے باوجود کانگریس لیڈر اور دیگر مظاہرین داخلی دروازے سے آکاشوانی بھون کے احاطے میں داخل ہوگئے۔

احتجاج کے دوران راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر اراکین پارلیمنٹ کو آکاشوانی بھون اور نیتی آیوگ کے دفتر کے قریب پارلیمنٹ اسٹریٹ پر روک دیا گیا۔ بعد میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ دیپیندر ہڈا کو احاطے کے اندر ایک درخت کے نیچے بیٹھے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ آکاشوانی بھون میں احتجاج کو رات بھر جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مظاہرین سے احاطہ خالی کرنے کو کہا گیا۔ پولیس نے کہا کہ انکار کرنے والوں کو حراست میں لے لیا جائے گا۔ بعد میں احتجاج کے دوران پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور ’انڈیا بلاک‘ کے دیگر لیڈران کو حراست میں لے لیا تھا۔ تاہم چند گھنٹوں بعد انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

دہلی پولیس نے لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور ’انڈیا‘ بلاک کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے خلاف آکاشوانی بھون میں زبردستی داخل ہون...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn