Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جلپائی گوڑی میں آیوشمان کے تحت پہلا آپریشن! بزرگ خاتون کی پیچیدہ سرجری مفت میں

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

جلپائی گوڑی میں آیوشمان کے تحت پہلا آپریشن! بزرگ خاتون کی پیچیدہ سرجری مفت میں
جلپائی گوڑی میں آیوشمان کے تحت پہلا آپریشن! بزرگ خاتون کی پیچیدہ سرجری مفت میں — October 07, 2026
جلپائی گوڑی میں آیوشمان کے تحت پہلا آپریشن! بزرگ خاتون کی پیچیدہ سرجری مفت میں
مہنگا آپریشن مفت میں۔ جلپائی گوڑی میں پہلی مرتبہ آیوشمان کارڈ کے ذریعے نیورو سرجری کی گئی۔ تین سال سے درد میں مبتلا جلپائی گوڑی شہر کے پانڈاپاڑہ کی رہنے والی منی رائے اور ان کا خاندان بالآخر راحت کا راستہ ملنے پر خوش ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ تقریباً تین سال قبل پانڈاپاڑہ کی رہنے والی 60 سال سے زائد عمر کی منی رائے گر گئی تھیں، جس سے ان کی کمر میں چوٹ لگی تھی۔ ان کے بیٹے سنجیت رائے ٹوٹو رکشہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی ڈاکٹروں نے انہیں دوسرے ریاست میں لے جا کر علاج کرانے کا مشورہ دیا تھا، لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے وہ اپنی والدہ کو باہر نہیں لے جا سکے۔
دوسری جانب ضروری علاج نہ ملنے کی وجہ سے بزرگ خاتون مسلسل تکلیف میں مبتلا تھیں۔ سنجیت رائے نے بتایا کہ آیوشمان کارڈ ملنے کے بعد انہیں علاج کی امید پیدا ہوئی۔ کارڈ ہاتھ میں آتے ہی انہوں نے نرسنگ ہوم انتظامیہ سے رابطہ کیا۔
مریضہ کی جسمانی حالت اور خاندان کی مالی مشکلات کو دیکھتے ہوئے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر کملیش بسواس نے آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے ساتھ نیورو سرجن ڈاکٹر بیگان کامدار بھی شامل ہوئے۔ڈاکٹر بسواس نے بتایا کہ آپریشن تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا۔ ان کے مطابق، جلپائی گوڑی ضلع میں آیوشمان کارڈ کے ذریعے اس نوعیت کی یہ پہلی سرجری ہے۔
مریضہ کی ہڈی کے اوپر ہڈی بن جانے کی وجہ سے اعصاب پر دباو¿ پڑ رہا تھا، جس کے باعث معمولی حرکت کرنے پر بھی انہیں شدید تکلیف ہوتی تھی۔ اسی تکلیف کو کم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مریضہ اب صحت یاب ہیں اور چند دنوں میں معمول کے مطابق چل پھر سکیں گی۔
جس آپریشن کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ایک وقت میں خاندان کو اپنا گھر کا سامان تک فروخت کرنے کا خیال آ رہا تھا، وہی آپریشن آیوشمان کارڈ کے ذریعے بغیر کسی خرچ کے ہو جانے سے پورا خاندان راحت محسوس کر رہا ہے۔

جلپائی گوڑی میں آیوشمان کے تحت پہلا آپریشن! بزرگ خاتون کی پیچیدہ سرجری مفت میں...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn