Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

منگل کی رات سے ریڈ روڈ پر آمدورفت مکمل طور پر بند

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

منگل کی رات سے ریڈ روڈ پر آمدورفت مکمل طور پر بند
منگل کی رات سے ریڈ روڈ پر آمدورفت مکمل طور پر بند — October 07, 2026
منگل کی رات سے ریڈ روڈ پر آمدورفت مکمل طور پر بند
درگا پوجا سے قبل مہالیا کے میگا پروگرام کو لے کر تیاریاں جاری ہیں۔ اسی وجہ سے منگل کی رات سے ہی ریڈ روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ 11 اکتوبر کی صبح تک ریڈ روڈ پر گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر بند رہے گی۔ منگل کی رات 10 بجے کے بعد سے یہ ہدایت نافذ کر دی گئی ہے۔
لال بازار نے بتایا ہے کہ ریڈ روڈ پر دونوں سمتوں میں ٹریفک کی آمدورفت بند رہے گی۔ میگا پروگرام کے لیے ریڈ روڈ پر اسٹیج، سجاوٹ اور دیگر بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے ساتھ ساتھ سامان کی آمدورفت، پروگرام کے انتظامات اور پروگرام ختم ہونے کے بعد عارضی ڈھانچے ہٹانے کا کام بھی کیا جائے گا۔ ان کاموں کے دوران اگر سڑک کھلی رکھی گئی تو ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ حادثات بھی پیش آ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے ٹریفک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مہالیا کے دن ریڈ روڈ سے ایڈن گارڈنز تک تقریباً 750 میٹر طویل سڑک پر روڈ شو ہوگا۔ مرکزی پروگرام ایڈن گارڈنز میں منعقد ہوگا۔ زائرین اور ناظرین کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے کولکاتا پولیس نے متبادل راستے بھی مقرر کیے ہیں۔ کھدیرپور روڈ سے شمال کی جانب جانے والی گاڑیوں کو ڈفرن روڈ اور آو¿ٹرام روڈ کے راستے موڑ دیا جائے گا۔ دوسری جانب ریڈ روڈ ایونیو اور گورنمنٹ پلیس (ایسٹ) سے جنوب کی جانب جانے والی گاڑیوں کو پولیس میدان روڈ اور ڈفرن روڈ کے راستے موڑنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اہم رابطہ سڑکوں پر بھی ضرورت کے مطابق ٹریفک کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے، پولیس نے بتایا ہے۔

منگل کی رات سے ریڈ روڈ پر آمدورفت مکمل طور پر بند...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn