Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جگن ناتھ مندر سے متصل نواب لین کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

جگن ناتھ مندر سے متصل نواب لین کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
جگن ناتھ مندر سے متصل نواب لین کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ — October 07, 2026
جگن ناتھ مندر سے متصل نواب لین کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ
کولکاتا میں ایک اور سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ اس بار بڑابازار کے تاریخی جگن ناتھ مندر سے متصل ایک سڑک کا نام تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فی الحال اس سڑک کا نام ’نواب لین‘ ہے۔ مقامی باشندوں کا مطالبہ ہے کہ علاقے کی مذہبی اور ثقافتی شناخت سے ہم آہنگ رکھتے ہوئے سڑک کا نام تبدیل کیا جائے۔
منگل کی شام کارتک مہاراج بڑابازار کے اسی علاقے میں ایک سماجی تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ وہیں مقامی باشندوں کے ایک گروپ نے ان سے سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں 20 سے زیادہ مندر موجود ہیں۔ اس لیے علاقے کی روایتی اور مذہبی شناخت سے ہم آہنگ کسی نام پر سڑک کے لیے غور کیا جانا چاہیے۔
مقامی باشندوں کی جانب سے اس سلسلے میں ایک مطالباتی خط بھی کارتک مہاراج کے حوالے کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد سڑکوں اور علاقوں کے نام تبدیل کرنے کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے ریاستی حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس کمیٹی کی قیادت کارتک مہاراج کر رہے ہیں۔ اسی لیے براہِ راست ان کے سامنے یہ مطالبہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ معاملے پر غور کرنے کے بعد بعد میں اطلاع دی جائے گی۔ تاہم نواب لین کے بجائے نیا نام کیا رکھا جائے گا، یہ ابھی طے نہیں ہوا ہے۔
اس سلسلے میں جوڑاسانکو کے بی جے پی رکن اسمبلی وجے اوجھا نے کہا، ”کئی تنظیموں نے متعدد بار اس سڑک کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مجھے کونسلر کی حیثیت سے اور اب رکن اسمبلی کی حیثیت سے بھی ایسی بہت سی تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ چونکہ وزیراعلیٰ نے کارتک مہاراج کی سربراہی میں ناموں کی تبدیلی سے متعلق ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اس لیے اس کام کی ذمہ داری اسی کمیٹی کی ہے۔ تاہم اگر مقامی باشندے یا رکن اسمبلی کی حیثیت سے کمیٹی اس معاملے پر میری رائے طلب کرتی ہے تو میں ضرور اپنی رائے دوں گا۔“
کولکاتا میں سڑکوں کے نام تبدیل کرنے کو لے کر اس سے پہلے بھی متعدد مطالبات سامنے آ چکے ہیں۔ اب بڑابازار کی نواب لین کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ مقامی باشندوں کا مطالبہ ہے کہ صرف نام تبدیل نہ کیا جائے بلکہ نئے نام میں علاقے کی طویل عرصے سے چلی آ رہی مذہبی اور ثقافتی وراثت کی بھی عکاسی ہونی چاہیے۔ اب مقامی باشندوں کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کمیٹی اس تجویز پر کیا فیصلہ کرتی ہے۔
چند ماہ قبل ہی کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تحت س±رابردی سرنی کا نام تبدیل کرکے گوپال مکھوپادھیائے سرنی رکھا گیا ہے۔ اس معاملے پر مغربی بنگال کی سیاسی حلقوں میں زبردست بحث چھڑ گئی تھی۔ اس کے علاوہ میونسپل ذرائع کے مطابق آئندہ لینن سرنی، ہو چی من سرنی اور کارل مارکس سرنی کے نام تبدیل کرنے کی تجاویز بھی کارتک مہاراج کی قیادت والی کمیٹی کے پاس جمع کرائی گئی ہیں۔

جگن ناتھ مندر سے متصل نواب لین کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn