Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کولکاتا میں کانگریس کی ’گیا نیش ہٹاو‘ مہم، پولیس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ، متعدد افراد حراست میں

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

کولکاتا میں کانگریس کی ’گیا نیش ہٹاو‘ مہم، پولیس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ، متعدد افراد حراست میں
کولکاتا میں کانگریس کی ’گیا نیش ہٹاو‘ مہم، پولیس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ، متعدد افراد حراست میں — October 07, 2026
کولکاتا میں کانگریس کی ’گیا نیش ہٹاو‘ مہم، پولیس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ، متعدد افراد حراست میں
ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر قومی راجدھانی میں حالات کشیدہ ہیں۔ بائیں بازو، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ اسی ماحول میں کولکاتا میں ’گیانیش ہٹاو¿‘ مہم کے تحت کانگریس کی جانب سے لوک بھون کا گھیراو¿ کرنے کے پروگرام کے دوران ہنگامہ برپا ہوگیا۔
پولیس نے لوک بھون کے گیٹ پر ہی کانگریس کارکنوں کو روک دیا۔ گارڈ ریل ہٹا کر آگے بڑھنے کی کوشش کے دوران پولیس اور کانگریس کارکنوں کے درمیان جھڑپ جیسی صورت حال پیدا ہوگئی۔ بیریکیڈ ہٹانے کو لے کر دونوں جانب دھکم پیل ہوئی۔ اس کے بعد پولیس نے موقع سے کانگریس کارکنوں کو ایک ایک کرکے حراست میں لیا اور پریزن وین میں بٹھا دیا۔
کانگریس کارکن ہاتھ میں پارٹی کا پرچم لیے نعرے بازی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم گیانیش کمار کی گرفتاری چاہتے ہیں۔ اجازت ہونے کے باوجود پولیس نے ہمارے پروگرام میں رکاوٹ ڈالی ہے۔“
ایس آئی آر کے عمل میں بے ضابطگیوں کے الزامات اور ملک کے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس نے دہلی میں سڑکوں پر احتجاج کیا۔ منگل کو دن بھر لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر نے الیکشن کمیشن کے صدر دفتر کے سامنے آکاش وانی بھون کے باہر دھرنا دیا۔ شام کے وقت دہلی پولیس نے وہیں سے انہیں حراست میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق آکاش وانی کے سامنے سے دھرنا ہٹانے کے لیے کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق راہل اور پرینکا کے علاوہ کے سی وینوگوپال، دیپیندر سنگھ ہڈا سمیت متعدد کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کو بھی پولیس نے حراست میں لیا۔
آکاش وانی بھون کے احاطے سے دھرنا ختم کرانے کے لیے پولیس نے سخت کارروائی کی۔ منگل کی صبح آکاش وانی بھون کے سامنے ہی ایک کانگریس لیڈر نے انتباہی لہجے میں کہا، ”کسی کو نہیں بخشا جائے گا۔ سب کو تباہ کر دیں گے۔“

کولکاتا میں کانگریس کی ’گیا نیش ہٹاو‘ مہم، پولیس اور کانگریس کارکنوں میں جھڑپ، متعدد افراد حراست میں...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn