مہوا مترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کےلئے قومی اقلیتی کمیشن بھی سرگرم
کالی گھاٹ حامی ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ محوا موئترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش قومی اقلیتی کمیشن (این سی ایم) نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ریاست کے داخلہ سکریٹری سنگھمیترا گھوش اور ڈی جی سدھیناتھ گپتا کے ساتھ منگل کو ملاقات کے بعد کمیشن کی جانب سے یہ سفارش کی گئی۔
ذرائع کے مطابق، اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن کو گمراہ کرنے کے الزام میںمہواکے خلاف یہ سفارش کی گئی ہے۔مہوانے حال ہی میں این سی ایم سے شکایت کی تھی کہ دو آئی پی ایس افسران جاوید شمیم اور سید وقار رضا، اور آئی اے ایس افسر خلیل احمد کو ان کی مذہبی شناخت کی وجہ سے جولائی-اگست میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے کے دوران ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا تھا۔
گزشتہ یکم ستمبر کو سوشل میڈیا پر مہوانے الزام عائد کیا تھا کہ مغربی بنگال میں شاہ کے دورے کے دوران جان بوجھ کر مسلم افسران کو تمام سرکاری تقریبات اور پروگراموں کی ذمہ داریوں سے الگ رکھا گیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ شمالی بنگال کے دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ کے استقبال کے لیے اعلیٰ افسران کی فہرست سے سلی گڑی کے پولیس کمشنر وکار راجا کو خارج کر دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مرکزی وزیر کے دورے کے دوران اسپیشل ٹاسک فورس کے سربراہ جاوید شمیم کو کسی بھی سرکاری پروگرام میں مدعو نہیں کیا گیا۔ اعلیٰ سطحی سرکاری میٹنگ کے دوران سینئر آئی اے ایس افسر خلیل احمد کو کمرے سے باہر جانے پر مجبور کیا گیا۔
ان الزامات کی تحقیقات کے لیے پیر کو کمیشن کے چیئرمین، نائب چیئرمین اور ڈپٹی سکریٹری ریاست کے دورے پر آئے۔ تینوں مسلم افسران سے بات چیت کے بعد کمیشن کا مشاہدہ تھا کہ کرشن نگر کی رکن پارلیمنٹ نے سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے مبینہ طور پر غلط الزامات عائد کیے۔ اسی مشاہدے کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صرف این سی ایم ہی نہیں بلکہ اقوام متحدہ کے ’اسپیشل ریپورٹر آن مائنارٹی ایشوز‘ کے نام لکھے گئے ایک خط میں بھی محوا نے تین مسلم افسران کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا تھا۔
این سی ایم کے چیئرمین ہرجیت سنگھ گریوال اور نائب چیئرمین ایس منواری بیگم کے دستخط شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترنمول رکن پارلیمنٹ کی شکایت کی بنیاد پر کمیشن نے 5 اکتوبر کو کولکاتا میں تینوں افسران کا موقف سنا۔ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق، تینوں افسران نے اپنے خلاف لگائے گئے مذہبی امتیاز کے الزامات کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی شناخت کی وجہ سے انہیں کسی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ ان کے خلاف مذہب کی بنیاد پر کوئی ہدایت بھی جاری نہیں کی گئی تھی۔
مہوا مترا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کےلئے قومی اقلیتی کمیشن بھی سرگرم...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments