Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اندر سے بند کیب، دروازہ توڑتے ہی لاش برآمد! کولکاتا میں شخص کی پراسرار موت

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

اندر سے بند کیب، دروازہ توڑتے ہی لاش برآمد! کولکاتا میں شخص کی پراسرار موت
اندر سے بند کیب، دروازہ توڑتے ہی لاش برآمد! کولکاتا میں شخص کی پراسرار موت — October 07, 2026
اندر سے بند کیب، دروازہ توڑتے ہی لاش برآمد! کولکاتا میں شخص کی پراسرار موت
شہر کی سڑک پر کھڑی ایک ٹیکسی سے لاش برآمد ہوئی۔ گاڑی کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ چہرے پر خون کے نشانات اور پاو¿ں بندھے ہوئے تھے۔ اینٹالی تھانہ علاقے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہونے کے بعد موت کی وجہ معمہ بن گئی ہے۔ قتل یا کوئی اور معاملہ، تفتیش کار اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ موقع پر ہومیسائڈ برانچ کی پولیس بھی پہنچ گئی ہے۔
یہ واقعہ بدھ کی صبح اینٹالی تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ صبح ڈی سی ڈے روڈ علاقے میں ایک کیب کافی دیر سے کھڑی تھی۔ اسے دیکھ کر مقامی لوگوں کو شک ہوا۔ کیب کے اندر ایک شخص نظر آیا، لیکن آواز دینے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے اینٹالی تھانے کو اطلاع دی۔
پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ ٹیکسی کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ پولیس نے مقامی مستری کو بلا کر کیب کا دروازہ توڑا۔ اندر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی کا نام بھگوان پرساد گپتا ہے اور اس کی عمر تقریباً 45 سال تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ اسی کیب کا ڈرائیور تھا۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس کو شبہ ہے کہ مذکورہ شخص کا قتل کیا گیا ہو سکتا ہے۔ تاہم اسے کس نے اور کیوں قتل کیا، اس بارے میں ابھی کوئی واضح معلومات نہیں ہیں۔ پولیس یہ بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا متوفی کی کسی سے دشمنی تھی۔
یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ اگر یہ قتل ہے تو اسے کہاں انجام دیا گیا؟ کیا کسی دوسری جگہ قتل کرنے کے بعد گاڑی کو اینٹالی تھانہ علاقے میں لا کر چھوڑ دیا گیا؟ ان تمام پہلوو¿ں کو سامنے رکھتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ علاقے کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اندر سے بند کیب، دروازہ توڑتے ہی لاش برآمد! کولکاتا میں شخص کی پراسرار موت...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn