Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

نیویارک میں خسرے کی وبا پھیل گئی، ہنگامی حالت نافذ

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

نیویارک میں خسرے کی وبا پھیل گئی، ہنگامی حالت نافذ
نیویارک میں خسرے کی وبا پھیل گئی، ہنگامی حالت نافذ — October 07, 2026
واشنگٹن: نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ریاست میں خسرے کی وبا کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی جو 4 نومبر تک جاری رہے گی ، یہ 2025 میں خسرے کے کیسز میں اضافے کے بعد کسی امریکی ریاست کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا اعلان ہے۔

رائٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیویارک ریاست نے خسرے کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر خسرہ، ممپس اور روبیلا (MMR) ویکسین لگانے کی اجازت رکھنے والے طبی ماہرین کی تعداد خاص طور پر دیہی علاقوں میں بڑھا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گورنر کیتھی ہوکل نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ کسی شخص کو ایسی بیماری سے شدید بیمار یا ہلاک نہیں ہونا چاہیے جس سے ویکسین کے ذریعے بچا ئو ممکن ہو۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ 3 اکتوبر تک نیویارک میں رواں سال خسرے کے 108 کیس رپورٹ ہوئے ، ان میں سے 92 کیس 15 جولائی کے بعد سامنے آئے اور یہ کیس کم ویکسی نیشن والے دیہی علاقوں کی 18 کاؤنٹیز میں پائے گئے۔

7 کیسز نیویارک سٹی میں اور 101 کیسز ریاست کے دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوئے، 15 جولائی کے بعد دیہی علاقوں میں 1,000 سے زائد MMR ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

نیویارک کی ہمسایہ ریاست پنسلوانیا بھی خسرے کی تیزی سے پھیلتی وبا سے متاثر ہے، 2 اکتوبر تک پنسلوانیا میں خسرے کے 977 کیس اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں زیادہ تر کیسز نیویارک سے متصل دیہی کاؤنٹیز میں سامنے آئے۔

واشنگٹن: نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ریاست میں خسرے کی وبا کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی جو 4 نومبر تک جاری رہے گی ، یہ 2025 میں خسرے کے کیسز میں اضافے کے بعد کسی امریکی ریاست ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn