Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

مایاوتی نے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو بی ایس پی کا نیشنل کوآرڈینیٹر کیا مقرر، بھتیجی دیپیکا کو لے کر خاموشی!

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

مایاوتی نے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو بی ایس پی کا نیشنل کوآرڈینیٹر کیا مقرر، بھتیجی دیپیکا کو لے کر خاموشی!
مایاوتی نے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو بی ایس پی کا نیشنل کوآرڈینیٹر کیا مقرر، بھتیجی دیپیکا کو لے کر خاموشی! — September 24, 2026
بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ایک انتہائی اہم فیصلہ لیا ہے۔ مایاوتی نے اپنے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو پارٹی کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ بدھ کے روز لکھنؤ میں بی ایس پی کا قومی اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیم سے متعلق جو اہم فیصلے لیے گئے، ان میں ایشان آنند کی نئی ذمہ داری پر بھی مہر ثبت کی گئی۔ یہ میٹنگ پارٹی کی دوسری قومی سطح کی میٹنگ ہے جو 20 دنوں کے اندر طلب کی گئی ہے۔

ایشان آنند کو پارٹی میں ترقی دینے کا فیصلہ ایسے وقت میں ہوا ہے، جب مایاوتی نے اپنے بڑے بھتیجے آکاش آنند کو پارٹی سے باہر کر دیا ہے۔ اس سے قبل 3 ستمبر کو آکاش آنند کو بی ایس پی کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا اور بعد میں انہیں پارٹی سے بھی نکال دیا گیا تھا۔ اس کے بعد مایاوتی نے اپنے فیصلوں میں کئی بار تبدیلی کی، جس سے سیاسی سطح پر چہ می گوئیاں شروع ہو گئیں۔ کبھی انھوں نے ایشان آنند اور کبھی ایشان کی بہن دیپیکا آنند کے حوالے سے نرم رخ ظاہر کیا گیا۔ آخرکار انھوں نے ایشان آنند کو ہی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ سنایا، اور دیپیکا معاملے پر ایک طرح سے خاموشی اختیار کر لی۔

قابل ذکر ہے کہ مایاوتی صرف آکاش آنند سے ہی ناراض نہیں ہیں، بلکہ آکاش کے سسر اور بی ایس پی کی طرف سے راجیہ سبھا رکن رہ چکے اشوک سدھارتھ سے بھی انھوں نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ 3 ستمبر کو مایاوتی نے جب اپنے بھتیجے آکاش آنند کو قومی کوآرڈینیٹر کے عہدے سے ہٹایا تھا، تو انہیں پارٹی کے ایک عام کارکن کے طور پر رہنے کی اجازت دی تھی۔ پھر 9 ستمبر کو مایاوتی نے اشارہ دیا تھا کہ آکاش آنند کی ذمہ داریاں بحال کی جا سکتی ہیں، اگر ان کے سسر اشوک سدھارتھ سیاست سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ لے لیں۔ اشوک سدھارتھ نے اگلے ہی دن 10 ستمبر کی صبح، مایاوتی کی بات مانتے ہوئے سیاست سے مکمل طور پر ریٹائرمنٹ لے لی۔ حالانکہ اس کے چند گھنٹے بعد ہی مایاوتی نے اعلان کر دیا کہ آکاش آنند کو پارٹی سے ’مکمل طور پر آزاد‘ کر دیا گیا ہے۔ گویا کہ آکاش کے ساتھ ساتھ اشوک سدھارتھ بھی بی ایس پی میں سائیڈلائن ہو چکے ہیں۔

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے ایک انتہائی اہم فیصلہ لیا ہے۔ مایاوتی نے اپنے چھوٹے بھتیجے ایشان آنند کو پارٹی کا نیشنل کوآر...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn