برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار بحری جہاز کو ’نامعلوم سمت سے پروجیکٹائل‘ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
برطانوی بحریہ کے میری ٹائم سیفٹی واچ ڈاگ کے مطابق واقعے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی اور وہ آبنائے ہرمز میں پھنس گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جہاز کے تمام عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بدھ کو پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ادارے کے مطابق اب تک ماحولیاتی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ اسے اطلاع ملی ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایک مال بردار بحری جہاز کو ’نامعلوم سمت سے پروجیکٹائل‘ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments