Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملے میں ایک انڈین ملاح ہلاک

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملے میں ایک انڈین ملاح ہلاک
عمان کے قریب تجارتی جہاز پر حملے میں ایک انڈین ملاح ہلاک — September 24, 2026
انڈیا نے عمان کے مشرقی ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات تشویش کا باعث ہیں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انڈین وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تجارتی جہاز ایم وی کیپ ڈاؤ پر حملے کے وقت اس میں 20 انڈین ملاح سوار تھے۔ ان میں سے 19 کو بحفاظت بچا لیا گیا جبکہ ایک انڈین شہری ہلاک ہو گیا۔

انڈین حکومت کا کہنا ہے کہ عمان میں انڈین سفارت خانہ مسلسل صورتِ حال کی نگرانی کر رہا ہے اور عمانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ متاثرہ ملاحوں کی جلد وطن واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا کہ خطے میں تجارتی جہازوں پر مسلسل حملے شدید تشویش کا باعث ہیں۔ انڈیا نے کشیدگی میں کمی اور امن کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

انڈین وزارتِ خارجہ کے مطابق تجارتی جہازوں، ملاحوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے کی بین الاقوامی سمندری گزرگاہوں میں جہاز رانی اور تجارتی سرگرمیوں کی بلا تعطل بحالی بھی جلد از جلد یقینی بنائی جانی چاہیے۔

انڈیا نے عمان کے مشرقی ساحل کے قریب ایک تجارتی جہاز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے واقعات تشویش کا باعث ہیں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے س...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn