National

مہاراشٹرا :تھانے ضلع میں 21 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی,مقدمہ درج

مہاراشٹرا :تھانے ضلع میں 21 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی,مقدمہ درج

ممبئی، 9 مئی :)مہاراشٹرا کے تھانے ضلع کے ٹٹوالا نامی علاقے میں ایک 21 سالہ خاتون کو پانچ مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، جب کہ اس گھناؤنے جرم میں دو خواتین کی شمولیت بھی سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر ملزمان کی مدد کر رہی تھیں۔ پولیس نے ساتوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خاتون کو نشہ آور چیز دی گئی، جس کے بعد اس کی دو خواتین دوستوں کے ساتھ مل کر پانچ مردوں نے اس پر حملہ کیا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ کلیان میں ایک تعمیراتی کمپنی میں کام کرتی ہے، اور اس واقعے سے قبل وہ ٹٹ والا میں اپنی خالہ کے گھر قیام پذیر تھی۔ ایک بحث کے بعد، وہ اپنی ایک قریبی دوست کے ساتھ رہنے چلی گئی۔ تقریباً دس دن بعد اس نے دوبارہ خالہ کے گھر واپس جانے کا ارادہ کیا، جس کے لیے ایک مرد دوست نے سامان اٹھانے میں مدد کی پیشکش کی۔ متاثرہ کے بیان کے مطابق، مذکورہ مرد دوست چار دیگر دوستوں کے ساتھ گاڑی لے کر پہنچا، اور سب مل کر خالہ کے گھر کے لیے روانہ ہوئے۔ راستے میں ان افراد نے عام راستے کے بجائے ایک الگ راہ اختیار کی۔ جب خاتون نے اس تبدیلی پر سوال کیا تو اسے بتایا گیا کہ پہلے وہ ایک تعمیراتی مقام پر جائیں گے۔ ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق، تعمیراتی مقام پر خاتون کی گردن میں اچانک سکون آور انجکشن لگا دیا گیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ جب اسے ہوش آیا تو وہ کلیان کے ایک ریسٹ ہاؤس میں بغیر کپڑوں کے تھی۔ افسر کے مطابق، خاتون کو شبہ ہے کہ مردوں نے اس کی بے ہوشی کا فائدہ اٹھا کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ چار روز بعد، ایک ملزم نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کا کسی سے ذکر کیا تو اسے اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مار دیا جائے گا۔ خاتون نے اپنی خالہ کو سارا واقعہ سنایا، جس کے بعد پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی۔ ٹٹ والا پولیس نے پانچ مردوں اور دو خواتین کے خلاف اجتماعی زیادتی، دھمکی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments