مہاراشٹر اسمبلی انتخابات سے پہلے، الیکشن کمیشن نے پیر کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ ڈی جی پی رشمی شکلا کا فوری اثر سے تبادلہ کیا جائے۔ یہ کارروائی کانگریس سمیت سیاسی جماعتوں کی شکایت کے بعد کی گئی۔ ریشمی شکلا کی جگہ وویک پھنسالکر کو ڈی جی پی کا چارج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مہاراشٹر کے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ رشمی شکلا کا چارج کیڈر کے اگلے سینئر ترین آئی پی ایس افسر کو سونپ دیں۔ چیف سکریٹری کو ڈی جی پی کے عہدے پر تقرری کے لیے منگل کی دوپہر تک تین آئی پی ایس افسران کا ایک پینل بھیجنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ مہاراشٹر میں 20 نومبر کو انتخابات ہونے ہیں۔ حال ہی میں ایک جائزہ میٹنگ کے دوران، چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) راجیو کمار نے عہدیداروں کو خبردار کیا کہ وہ نہ صرف غیر جانبدار رہیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانبداری کا مظاہرہ نہ کریں۔ قبل ازیں 29 اکتوبر کو راجیو کمار نے مہاراشٹر میں سیاسی طور پر محرک جرائم پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور ڈی جی پی شکلا سے کہا تھا کہ وہ ایسے واقعات کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنائیں۔ اس سے پہلے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل نے سیاسی ہلچل مچا دی تھی۔ 12 اکتوبر کو، انہیں باندرہ ایسٹ میں تین بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
Source: Social Media
انڈیا اتحاد سے کانگریس کو نکالنے پر دیگر جماعتوں سے بات کرے گی عام آدمی پارٹی
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ دہلی کے ایمس میں داخل
سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا انتقال
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
ممبئی: پانی کی ٹانکی پھٹنے سے نو 9 سالہ بچی کی موت
عام آدمی پارٹی کونسلر پرینکا اپنے حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل
ضعیف خاتون کی موت، لاش گھر میں لانے سے رشتہ داروں کاانکار،تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں انسانیت سوز واقعہ
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
جھنڈے کی رسم کے ساتھ 28 دسمبر کو اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی عرس کا آغاز
کرائے کے اساتذہ رکھنے پر دو اساتذہ معطل
مکمل سرکاری اعزاز، تین توپوں کی سلامی کے ساتھ شیام بینیگل کی آخری رسومات ادا
عارف محمد خان بہار کے نئے گورنر، سابق آرمی چیف وی کے سنگھ میزورم کے گورنر ہوں گے