ممبئی: مہاراشٹر اسمبلی انتخابات 2024 کے نتائج کا اعلان ہوئے 11 دن گزر چکے ہیں۔ آج وزیراعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ دیویندر فڑنویس پانچ دسمبر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیں گے۔ پہلے بی جے پی کی کور کمیٹی کی میٹنگ میں ان کے نام کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں انھیں لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر چنا گیا۔ شروع ہی سے ریاست کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کا نام وزیر اعلیٰ کی دوڑ میں سب سے آگے تھا۔ دیویندر فڑنویس آج ہی گورنر سے ملاقات کریں گے اور نئی حکومت کی تشکیل کا دعویٰ پیش کریں گے۔ قبل ازیں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی میٹنگ کے لیے مرکزی مبصر مقرر کیا گیا تھا۔ میٹنگ کے لیے منگل کی شام ممبئی پہنچنے والے روپانی نے رات دیر گئے کہا تھا کہ پارٹی کے نومنتخب ایم ایل ایز کے ساتھ بات چیت کے بعد لیجسلیچر پارٹی لیڈر کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اتفاق رائے ہوا تو صرف ایک نام کا انتخاب کیا جائے گا۔ منگل کے روز، فڑنویس نے نگراں وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا میں ملاقات کی، گزشتہ ہفتے دہلی میں حکومت سازی پر بات چیت کے بعد ان کی آمنے سامنے پہلی ملاقات ہوئی۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ریاست کی 288 اسمبلی سیٹوں پر 20 نومبر کو ہونے والی ووٹنگ میں بی جے پی نے سب سے زیادہ 132 سیٹیں جیتی ہیں، اس لیے وہ وزیراعلیٰ کی کرسی پر اپنا حق جتانے کا دعویٰ کر رہی تھی۔ ساتھ ہی ایکناتھ شندے کی شیوسینا بھی زیادہ سے زیادہ مطالبات کو پورا کرنے میں مصروف نظر آئی۔ اگر ہم اجیت پوار کی این سی پی کی بات کریں تو وہ صرف فینانس ڈپارٹمنٹ اور دیگر محکموں پر ہی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ اس سے قبل یہ بات بھی سامنے آچکی ہے کہ، ایکناتھ شندے اور اجیت پوار نائب وزراء اعلیٰ کے طور پر حلف لے سکتے ہیں۔ جمعرات پانچ دسمبر کو آزاد میدان میں حلف برداری کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جنوبی ممبئی کے آزاد میدان میں منعقد ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ تقریباً 2,000 وی وی آئی پیز اور 40,000 حامیوں کی شرکت متوقع ہے۔
Source: social media
مجھے تنہا بھی سنبھل جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے: راہل
تلنگانہ میں زائد از 30سال بعد زلزلے کے جھٹکے۔مُلگ ضلع میں 5.3شدت۔ حیدرآباد اورتلنگانہ کے دیگر علاقے بھی متاثر
کینٹر اور کار کی ٹکر میں 5 افراد کی موت، 2 زخمی
کسانوں کے معاملے پر کانگریس ہنگامہ
دربار صاحب سیوادار پر حملہ، بادل پر نہیں: جتھیدار
پولیس نے بڑے واقعہ کو ہونے سے روک دیا: مان