ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 'پری ویڈنگ' تقریبات جاری ہیں جن میں دنیا بھر سے نامور گلوکار اور فلمی شخصیات شریک ہو رہے ہیں۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کو معروف بالی وڈ ہدایت کار اور فلمساز انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ نے شادی تقریبات پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک 'سرکس' قرار دے دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات پر تنقید کرتے ہوئے عالیہ کا کہنا تھا کہ انہیں بھی شادی کی تقریبات میں شرکت کی دعوت ملی تھی تاہم انہوں نے اس میں شرکت سے انکار کردیا کیوں انہیں اپنی عزت زیادہ عزیز ہے۔ عالیہ جو کہ ایک یوٹیوبر ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی ایک سرکس بن چکی ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مکیش امبانی کی جانب سے شادی کی تقریبات میں کچھ انفلوئنسرز کو صرف اور صرف تشہر کے لیے طلب کیا گیا۔ عالیہ کے بیان پر سوشل میڈیا پر خوب بحث ہو رہی ہے اور ان کی حمایت اور مخالفت میں لوگ تبصرے کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی جب کہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
Source: Social Media
خبر سنسنی اور مبالغہ آرائی پر مبنی، کارروائی کریں گے، سونو سود
اکشے اور ٹوئنکل نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ میں فروخت کردیا
سیف علی خان پر حملے کے ملزم کے فنگر پرنٹ میچ ہو گئے
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
راکھی ساونت دلہن بن گئیں
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف
سلمان خان کا عورتوں کے لباس سے متعلق بیان؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
جب میں زخمی ہوا، بیٹے تیمور نے مجھ سے پوچھا کیا آپ مر جائیں گے؟ سیف علی خان
سلمان خان کی پہلی بار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر لب کشائی
مسلمان ہوں مگر گائے کا گوشت نہیں کھاتا، سلمان خان کا انکشاف