International

لڑائی دو ماہ جاری رہے گی ... فوج کا ہدف 75 فیصد غزہ پر کنٹرول ہے: اسرائیلی میڈیا

لڑائی دو ماہ جاری رہے گی ... فوج کا ہدف 75 فیصد غزہ پر کنٹرول ہے: اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ مزید دو ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔ اسرائیلی اخبار "معاریف" کو دی گئی معلومات کے مطابق اسرائیلی فوج کا تزویراتی ہدف غزہ کی 75 فیصد زمین پر قبضہ کرنا ہے۔ اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے غزہ کی پٹی کے تقریباً 20 لاکھ باسیوں کو ان علاقوں کی طرف دھکیلنے کی ضرورت ہو گی جنھیں "محفوظ" قرار دیا گیا ہے۔ ان میں المواصی، مرکزی کیمپ اور غزہ شہر کا وسطی علاقہ شامل ہے۔ ادھر امدادی کارکنان کے مطابق پیر کی صبح ایک اسرائیلی فضائی حملے نے غزہ شہر کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوئے۔ غزہ کے سول ڈیفنس نے ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی ٹیموں نے صبح سویرے اسرائیلی حملے کے بعد درج کے علاقے میں واقع فہمی الجرجاوی اسکول سے 13 لاشیں اور 21 زخمیوں کو نکالا۔ یہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب سات اکتوبر 2023 کو حماس نے جنوبی اسرائیل پر اچانک ایک بڑا حملہ کر دیا تھا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اس حملے میں 1218 افراد ہلاک ہوئے۔ اس حملے کے دوران 251 افراد کو قیدی بھی بنایا گیا، جن میں سے اب تک 57 افراد غزہ میں موجود ہیں، اور ان میں سے 34 کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک غزہ کی پٹی میں فلسطینی اموات کی تعداد 53,939 ہو چکی ہے، جن میں اکثریت عام شہریوں، خواتین اور بچوں کی ہے۔ ان کے علاوہ زخمیوں کی تعداد 122,797 تک پہنچ چکی ہے۔ اسی طرح 18 مارچ کو دو ماہ کی کمزور جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی دوبارہ شروع کی گئی فضائی بم باری اور فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم 3,785 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ یہ بات غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو تازہ ترین اعداد و شمار میں بتائی۔ حماس کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 لاکھ کی آبادی والی غزہ کی پٹی کے 77 فی صد حصے پر عملی کنٹرول حاصل کر لیا ہے، جن میں دو تہائی سے زیادہ افراد پناہ گزین ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments