امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی بدترین آگ کے سبب تاریخ میں پہلی مرتبہ آسکرز ایوارڈ کی تقریب منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق لاس اینجلس کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹی وی آرٹس ٹی پارٹی، اے ایف آئی ایوارڈز لنچ اور کریٹکس چوائس ایوارڈز سمیت کئی دیگر تقاریب بھی ملتوی کر دی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ کی تقریب رواں برس 2 مارچ کو شیڈول ہے لیکن لاس اینجلس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر تقریب منسوخ کی جاسکتی ہے، منسوخی کا فیصلہ ہالی وڈ اسٹار ٹام ہینکس، ایما اسٹون، میریل اسٹریپ، اور اسٹیون اسپیلبرگ کی زیر قیادت کمیٹی صورت حال کا تعین کرنے کے بعد کرے گی۔ رواں ماہ کے آغاز میں لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب97 ویں اکیڈمی ایوارڈز آسکر کی نامزدگیاں ملتوی کردی گئی تھیں، آسکرز کی نامزدگیوں کا اعلان دراصل 17 جنوری کو ہونا تھا تاہم اب ان نامزدگیوں کا اعلان 19 جنوری کو ہو گا۔ تقریب منسوخی کے حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کو تشویش ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بہت سے لوگ دکھی دلوں اور ناقابل تلافی نقصان سے نمٹ رہے ہوں جشن منانا مناسب نہیں، اگر چہ اگلے ہفتے تک آگ ختم ہوبھی جائے تو درحقیقت شہر مہینوں اس درد سے نمٹتا رہے گا۔ واضح رہے کہ لاس اینجلس کے متعدد مقامات پر آگ پھیلنے سے جہاں اب تک 25 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہزاروں گھر جل کر راکھ ہو چکے ہیں۔ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات پیرس ہلٹن، بلی کرسٹل، مارک ہیمل، ایڈم بروڈی، لیٹن میسٹر، فرجی، اینا فارس اور اینتھونی ہاپکنز سمیت دیگر شخصیات کے آشیانے بھی آگ کی لپیٹ میں آئے ہیں۔
Source: Social Media
شام: سابق صدر بشار الاسد کی وفادار ملیشیا کے حملے سے 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک
حسینہ واجد کی بھانجی برطانوی وزیر بدعنوانی کے الزامات پر مستعفی
سوڈان: ام درمان میں گولا باری سے 120 افراد ہلاک، جنگ شدت اختیار کر گئی
حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا، اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
غزہ: جنگ بندی کوششوں کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، 63 فلسطینی شہید
امریکا کا کیوبا کو دہشتگردی کے سرپرستوں کی لسٹ سے نکالنےکا اعلان
روسی فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے ہندستانی شہری ہلاک، دوسرا زخمی: وزارتِ خارجہ
چند گھنٹوں کا مارشل لا مہنگا پڑ گیا، جنوبی کوریا کے صدر گرفتار
کویت کے سابق وزیرِ داخلہ کو کرپشن کیسز میں 14 سال قید کی سزا
ے 190 ملین پاؤنڈ کیس: میری عدم موجودگی کا جواز بنا کر فیصلہ موخر کرنا مضحکہ خیز ہے، عمران خان
ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی ایجنسی قائم کرنے کا اعلان
پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا: ترجمان امریکی قومی سلامتی
عراق اور برطانیہ 15 بلین ڈالر تک کے تجارتی پیکیج، دفاعی معاہدے پر متفق
ایرانی پولیس کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار، تین افراد ہلاک