عراق اور برطانیہ کے وزراء اعظم نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انہوں نے 14.98 بلین ڈالر (12.3 بلین پاؤنڈ) تک کے تجارتی پیکیج اور دو طرفہ دفاعی معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔ عراقی وزیرِ اعظم محمد شیاع السودانی اور برطانوی ہم منصب کیئر سٹارمر کے درمیان ڈاؤننگ سٹریٹ کے دفاتر میں ملاقات کے بعد اس معاہدے کا اعلان کیا گیا جس میں 2024 سے 10 گنا سے زیادہ دوطرفہ تجارت کی توقع ہے۔ اس میں عراق اور سعودی عرب کے درمیان گرڈ انٹر کنکشن پروجیکٹ کے لیے بجلی کی ترسیل کے برطانوی ساختہ نظام استعمال کرنے کے لیے 1.2 بلین پاؤنڈ کا منصوبہ اور شمالی عراق میں القیارہ فضائی مرکز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے 610 ملین ڈالر کا منصوبہ شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ کے زیرِ قیادت کنسورشیم کی طرف سے پانی کے بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ بھی معاہدے کا حصہ ہے جو خشک جنوبی اور مغربی عراق میں صاف پانی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔ اس منصوبے کی مالیت برطانیہ کی برآمدات میں 5.3 بلین پاؤنڈ تک ہو گی۔ سودانی اور سٹارمر نے ایک دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کیے جو "سکیورٹی تعاون میں ایک نئے دور کی بنیاد قائم کرتا ہے۔" گذشتہ سال اعلان کیا گیا کہ داعش کے خلاف لڑنے کے لیے امریکہ کی قیادت میں قائم اتحاد 2026 میں عراق میں اپنا کام ختم کر دے گا۔ اس کے بعد السودانی نے کہا تھا کہ برطانیہ اور عراق کا سکیورٹی معاہدہ دوطرفہ فوجی تعلقات کو فروغ دے گا۔ عراقی وزیرِ اعظم نے شرقِ اوسط میں تاریخی جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے درمیان پیر کو برطانیہ کے سرکاری دورے کا آغاز کیا۔ حالیہ علاقائی تبدیلیوں اور افراتفری کے دور میں اسرائیل کے ساتھ جنگوں کے دوران غزہ اور لبنان میں ایران کے اتحادیوں حماس اور حزب اللہ کو شکست ہوئی اور شام میں بشار الاسد کا تختہ الٹ دیا گیا۔ ان حالات میں عراق دوبارہ تنازعات کا میدان بننے سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Source: social media
سوڈانی فوج نے جیاد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا
پیوٹن کے بعد امریکی صدر کا یوکرینی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ
"غزہ کو جمہوریہ ترکیہ کا خود مختار حصہ قراردیا جائے" داؤد اوگلو کے بیان پر ہنگامہ آرائی
قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے لیے 1.5 کروڑ لیٹر ایندھن کی امداد
چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے انجرڈ کھلاڑی کے متبادل کا اعلان کر دیا
سعودی عرب کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں: شہزادہ خالد بن بندر
سعودی عرب : دہشت گردی کے جرائم میں ملوث شہری کی سزائے موت پر عمل
ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور یوکرین پر گفتگو
غزہ کے شہریوں اور علاقائی طاقتوں پر ٹرمپ کا دباؤ سنگین تنازعات کا باعث بن سکتا ہے، سربراہ عرب لیگ
برطانوی حکومت کا غیر قانونی تارکین کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ
غزہ میں بےیقینی، اسرائیلی فوج نے ریزرو فوجیوں کو پھر بلا لیا
اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں ایک پناہ گزین کیمپ کو فوری طور پر خالی کرنےکا حکم
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں ممکنہ 1,400 ہلاکتیں ہوئیں: اقوامِ متحدہ
امریکی شہری مارک فوگل کے بدلے روسی قیدی کو رہا کردیا گیا