اداکار سونو سود نے کہا ہے کہ مشہور لوگ آسان ہدف ہوتے ہیں، ہم اس معاملے میں سخت کارروائی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے ان خیالات کا اظہار مبینہ فراڈ کیس میں وارنٹ گرفتاری کے اجراء کی رپورٹس پر ردعمل میں کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا پر زیر گردش خبر کو سنسنی خیز قرار دیا اور کہا کہ اس میں مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے۔ سلمان خان نے کردار آفر کیا میں نے مسترد کردیا، سونو سود سونو سود نے ایک بیان میں وضاحت دی کہ درست معاملہ یہ ہے کہ ہمیں کیس میں گواہ کے طور پر طلب کیا گیا، ہمارا اس معاملے سے کوئی تعلق ہے نہ ہی وابستگی ہے۔ اداکار نے مزید کہا کہ ہمارے وکلاء 10 فروری کو جواب دیں، معاملے کو صرف غیر ضروری میڈیا توجہ حاصل کرنے کےلیے پھیلایا جارہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دراصل مشہور لوگ آسان ہدف ہوتے ہیں، مبالغہ آرائی پر مبنی خبر کے معاملے میں سخت کارروائی کریں گے۔ سونو سود کے معاملے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ کی مقامی عدالت نے ایک فراڈ کیس میں اداکار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ خبر یہ ہے کہ جج نے سونو سود کو کیس میں گواہی کے لیے طلب کیا تھا اور عدالت حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتار جاری کیے اور کہا کہ وہ طلبی پر پیش نہیں ہوئے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔
Source: social media
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
ابھیشیک کے ساتھ بہت زیادہ زیادتی ہوئی، امیتابھ بچن نے خاموشی توڑ دی
اقربا پروری پر تنقید، امیتابھ بچن بلآخر بیٹے کے دفاع میں بول پڑے
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
اداکارہ وجنتی مالا کی موت کی افواہوں کی تردید، وہ بالکل ٹھیک ہیں، بیٹے کی وضاحت
شاہ رخ، اجے دیوگن، ٹائیگر شیروف کو پان مسالہ اشتہار نے مشکل میں ڈال دیا؛ عدالت طلب
سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کیلئے کتنے کروڑ معاوضہ لیا؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
نانا پاٹیکر کیخلاف کیس میں فتح میری ہوئی ہے، تنوشری دتہ
دیپیکا 'بالی وڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک' کہنے پر خفا ہوگئیں
معروف اداکار تھلاپتی وجے کی دعوت افطار، نماز مغرب میں بھی شریک ہوئے
’آپ مجھے افورڈ نہیں کر سکتے‘ والے بیان پر شہناز گل پر تنقید
روینا ٹنڈن کی سخاوت نے دل جیت لیے، بیٹی بھی حیرت زدہ